?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے ضلع پلوامہ میں بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کے ہیڈ کوراٹر کی تعمیر کیلئے کشمیریوں کی زرخیز زمینوں پر بھارتی فوج کے قبضے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے پلوامہ کے علاقے پوچل کا دورہ کیا اور متاثرہ کشمیریوں سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں کہاکہ علاقے کی زمین انتہائی زرخیز ہے اور لوگوں کا واحد ذریعہ معاش زراعت اورباغبانی ہے۔
انہوں نے کہاکہ یہ لوگ گزشتہ کئی برسوں سے اس زمین پر کاشت کاری کرتے آ رہے ہیں اور یہی ان کاواحد ذریعہ معاش ہے۔ انہوں نے کہاکہ علاقے میں سیب اور بادام کے بہت سے درخت ہیں اورہزاروں کشمیری خاندانوں سے ان کا ذریعہ معاش چھینے کی سازش کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آبادی کے وسط میں بھارتی فورسز کے ہیڈ کوارٹر کی تعمیر کیلئے زرعی اراضی مختص کرنا انتہائی نامناسب ہے۔محبوبہ مفتی نے اپنی پارٹی کی طرف سے کشمیر اسمبلی میں پیش کئے گئے اراضی کے تحفظ کے بل کا بھی حوالہ دیا جسے حکومت نے مسترد کر دیاتھا۔
انہوں نے کہا کہ اس بل کا مقصدکشمیریوں کی زمینوں کے تحفظ کو یقینی بنانا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے کو بھارتی وزیر دفاع کے ساتھ بھی اٹھائیں گی۔محبوبہ مفتی نے کہاکہ جموں و کشمیر میں پہلے ہی بے روزگاری عروج پر ہے اور اگر کشمیری کاشت کاروں کو ان کی زرعی زمینوں سے مسلسل محروم کیاجاتارہا تو بے روزگاری کی شرح میں مزید اضافہ ہوگا۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ اگر حکومت کو قابض فورسز کے لیے زمین درکار ہے تو وہ متبادل اور غیر زرعی اراضی کی نشاندہی کرے، لیکن زرخیز زمین کو محفوظ رکھا جائے۔مقامی کاشت کاروں نے میڈیا کو بتایاہے کہ پوچل اور لاجورا کے کیریواس میں باغبانی کی زمین بی ایس ایف کیلئے زبردستی حاصل کی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زمین کے حصول سے درجنوں خاندانوں کی روزی روٹی چھن جائے گی۔


مشہور خبریں۔
مسکو کا باکو کی پالیسی پر غصہ کی وجہ
?️ 10 جولائی 2025سچ خبریں: روس اور آذربائیجان کے درمیان حالیہ تنازعات سنگین مراحل میں
جولائی
اومی کرون کا خدشہ، مسافروں کے ٹیسٹ کا فیصلہ
?️ 2 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) کراچی میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون
دسمبر
اسرائیل کا یورپی یونین پر فلسطینی اتھارٹی کی حمایت ختم کرنے کے لیے دباؤ
?️ 28 اکتوبر 2025اسرائیل کا یورپی یونین پر فلسطینی اتھارٹی کی حمایت ختم کرنے کے
اکتوبر
عمران خان کی نظر میں سب سے بڑا یو ٹرن
?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے کہا ہے
اگست
عمران خان نے کہا ہے ان سے بات کی جائے جن سے ٹرمپ بات کررہے ہیں، علیمہ خان
?️ 3 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ
جولائی
یحییٰ السنوار کے قتل کے ایجنٹوں میں سے ایک کی پہچان
?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں میں مقیم فلسطینی نوجوانوں کے ایک گروپ نے
جنوری
پاکستان اور امریکا مثبت بات چیت میں مصروف
?️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں:پاکستانی قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف کا کہنا ہے کہ
اکتوبر
پاک فوج پاکستان کی سلامتی کی ضامن ہے:وزیر داخلہ
?️ 9 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاک
اپریل