سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع بارہمولہ میں محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائی شروع کر دی ہے۔
فوجیوں نے ضلع کے علاقے اوڑی کو گھیرے میں لے کر تلاشی کا عمل شروع کردیا۔آخری اطلاعات تک آپریشن جاری تھا۔
دریں اثنا، جموں خطے میں ضلع راجوری کے علاقے کیساری و دیگر علاقوں میں آج مسلسل 9ویں روز بھی بھارتی فوجیوں اور پیراملٹری اہلکاروں کا آپریشن جاری ہے ۔
ضلع پونچھ کے کھاکھا نواں، پرانی پونچھ، جرنیلی محلہ اور پونچھ قصبے میں آج مسلسل چوتھے روز بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی جاری ہے جبکہ اسی ضلع کے دیگر کئی علاقوں میں 20اپریل کو شروع کیا جانے والا آپرین آج مسلسل مسلسل 24ویں روز بھی جاری ہے ۔ یہ آپریشن پونچھ کے علاقے مینڈھرمیں بھارتی فوج کی ایک گاڑی پر ہونے والے ایک حملے میں پانچ اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد شروع کیا گیا تھا۔
فوجیوں نے ضلع کے علاقے اوڑی کو گھیرے میں لے کر تلاشی کا عمل شروع کردیا۔آخری اطلاعات تک آپریشن جاری تھا۔
دریں اثنا، جموں خطے میں ضلع راجوری کے علاقے کیساری و دیگر علاقوں میں آج مسلسل 9ویں روز بھی بھارتی فوجیوں اور پیراملٹری اہلکاروں کا آپریشن جاری ہے ۔
دریں اثنا، بھارتی فوجیوں،پیر املٹری اور پولیس اہلکاروں نے سرینگر میں 22تا 24مئی کو ہونے والے گروپ20اجلاس سے پہلے علاقے میں حفاظتی اقدامات کے نام پر لوگوںکا جینا دو بھر کر دیا ہے ۔ وادی کشمیر کے ہر شہر اور قصبے میں گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اہم شاہروںپر چیک پوسٹوں پر ناکوںمیں اضافہ کیا گیا ہے اور گاڑیوں ، مسافروں اور راہ گیروں کی سخت تلاشی لی جا رہی ہے۔
مشہور خبریں۔
واٹس ایپ اسٹیٹس کو انسٹاگرام پر شیئر کرنے کے فیچر کی آزمائش
دسمبر
ترکی کے آئندہ انتخابات پر ایک نظر
ستمبر
صیہونی حکومت کی معیشت کے لئے متحدہ عرب امارات کا خوش آمدید
ستمبر
’مسٹر بیسٹ‘ کے گروپ نے ٹک ٹاک کو 20 ارب ڈالر کی پیش کش کردی
جنوری
روس کی ایران کے ساتھ تیل اور گیس کے سلسلے میں تبادلہ خیال
اکتوبر
روس کا مقرر کردہ اہلکار خرسون میں مارا گیا
اگست
پاکستان کا غزہ میں مستقل اور غیر مشروط سیزفائر کا مطالبہ
مئی
ایران کے نائب صدر کی عراق کے وزیر اعظم سے گفتگو
ستمبر