?️
سچ خبریں: نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آبادیاتی تبدیلی لانے اور علاقے میں اپنا ہندوتوا ایجنڈا مسلط کرنے کی کوششوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مودی حکومت نے 05 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدامات کے بعد سے اپنی ریاستی دہشت گردی کو تیز کرنے کے ساتھ ساتھ مقبوضہ علاقے کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے لیے آبادکاری کے اپنے نوآبادیاتی منصوبے پر تیزی سے عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیریوں کے خلاف بھارتی جنگی جرائم اقوام متحدہ کو کیوں نہیں دکھائی دیتے؟ کشمیریوں کا سوال
اس نے اپنے تازہ ترین اقدام میں اپنی زمین برائے بے زمین سکیم کے تحت اب تک 9ہزار افراد کو پانچ مرلہ فی کس زمین الاٹ کی ہے۔ یہ بات جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے گزشتہ روز کپواڑہ میں صحافیوں سے گفتگو کے دورا ن بتائی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کی اکثریت بھارتی ہندوؤں کی ہے۔
مودی حکومت پہلے ہی بھارتی صنعت کاروں کو صنعتوں کے قیا م اور انہیں مقبوضہ علاقے میں مستقل طور پر آباد کرنے کیلئے ہزاروں کنال اراضی دے چکی ہے۔
اس نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی سراسر خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ علاقے میں عارضی طور پر مقیم بھارتی شہریوں کو نام نہاد اسمبلی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی بھی اجازت دی ہے۔
مزید پڑھیں: کشمیریوں کے خلاف بھارتی بربریت عالمی برادری کے لیے چیلنج
کل جماعتی حریت کانفرنس اور علاقائی سیاسی جماعتوں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی، نیشنل کانفرنس اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا( مارکسسٹ) نے کہا ہے کہ یہ اسکیم مودی حکومت کے علاقے کی آبادی کو تبدیل کرنے کے منصوبوں کا حصہ ہے۔
یاد رہے کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے رواں برس جولائی میں کہا تھا کہ انتظامیہ نے علاقے کے 1.99 لاکھ بے زمین لوگوں کو پانچ مرلہ زمین فراہم کرنا شروع کی ہے۔


مشہور خبریں۔
اسلام آباد کی 3 نمائندہ بار ایسوسی ایشنزنے حکومت کے مجوزہ آئینی پیکج کو مسترد کردیا، مزاحمت کااعلان
?️ 3 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی 3 نمائندہ بار ایسوسی ایشنز نے
اکتوبر
رمضان میں پیاز، کیلے کی برآمد پر پابندی عائد، شملہ مرچ دگنی قیمت پر فروخت
?️ 10 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے 15 اپریل تک پیاز اور کیلے
مارچ
پنجاب حکومت کا قیمتوں پر قابو پانے کے لیے مجسٹریٹ نظام بحال کرنے کا فیصلہ
?️ 20 ستمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی اور انتظامی سیکرٹریز نے ایگزیکٹو
ستمبر
ایرانی میزائل کہاں کہاں لگے؟
?️ 2 اکتوبر 2024سچ خبریں: خبری ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ایران کی جانب
اکتوبر
ٹسکانی کا صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کا اعلان
?️ 12 جون 2025سچ خبریں: ٹسکانی کے علاقائی کونسل نے غزہ پٹی میں صہیونی حکومت
جون
اسرائیلی حکومت کی جانب سے فلسطینی شہداء کے جسم کے اعضاء کی چوری
?️ 2 نومبر 2025سچ خبریں: ناصر میڈیکل کمپلیکس کے التحریر ہسپتال کے ڈائریکٹر احمد الفرا
نومبر
بائیڈن ٹرمپ سے کیوں بھاگتے ہیں؟
?️ 6 فروری 2024سچ خبریں: ٹرمپ کی جانب سے بائیڈن کو مناظرے کی پیشکش دیے
فروری
ہمارے میزائل اگر اسرائیل پر لگے نہیں تو کہاں گئے؟؛یمنیوں کا سوال
?️ 1 نومبر 2023سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تنظیم کے سیاسی دفتر کے رکن
نومبر