?️
جموں: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما میر شاہد سلیم نے کہاہے کہ بھارتی حکومت نے کشمیری عوام کے خلاف اعلانِ جنگ کر رکھا ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق میر شاہد سلیم نے جموں میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قابض حکام آئے روز ایسے فرمان اور حکم نامے جاری کررہے ہیں جن کا مقصد کشمیری عوام کو نہ صرف سیاسی طور بے اختیار بنانا بلکہ انہیں اقتصادی،تہذیبی اور ثقافتی طور پر نشانہ بناناہوتا ہے ۔
حریت رہنمایاسمین راجا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری خواتین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بد ترین شکار ہیں ۔ تقریب سے جن دیگر مقررین نے خطاب کیا ان میں شبیر راتھر، محمد یوسف لون، مقبول احمد گنائی ،ایڈوکیٹ ایاز مغل اور قاضی غلام محمد شامل ہیں۔ بھارت سے انسانی حقوق کے علمبردار سندیب پانڈے نے بھی ایک وفدکے ہمراہ اجلاس میں شرکت کی۔ انہوں نے شرکا ء کو یقین دلایاکہ وہ بھارت میں انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں سے مل کر کشمیریوںپر ڈھائے جانے والے مظالم کو بھارت کی سول سوسائٹی تک پہنچائیں گے ۔سندیپ پانڈے کی سربراہی میں آئے وفد میںپرشانت کمار پانڈے،رام کرشن دوبے، روپیش، اور چیتن کمار شامل تھے۔ بھارتی پارلیمنٹ کے سابق رکن عبدالرحمن شیخ نے جنہوں نے تقریب کی صدارت کی ، وفد کی بتایا کہ جموں وکشمیر اپنی تاریخ کے بد ترین دور سے گزر رہا ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت یہاںکے عوام کے سیاسی ، اقتصادی اور انسانی حقوق پر تابڑ توڑ حملے کر رہی ہے۔
مشہور خبریں۔
بھارتی مسلمان کو ٹرانزٹ ویزا دینے کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد
?️ 24 نومبر 2022لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے انٹرا کورٹ اپیل
نومبر
سعودی عرب کی خطے میں استحکام اور اقتصادی ترقی کی خواہش
?️ 13 جولائی 2025 سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیر صنعت و معدنی وسائل نے کہا
جولائی
امریکی جیلوں میں بیمار قیدیوں کی اموات میں اضافہ
?️ 25 جنوری 2022سچ خبریں: امریکی ریاستی جیلوں کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا
جنوری
عالمی بینک نے پاکستان کے ٹیکس نظام کوانتہائی غیر منصفانہ اور بے ہودہ قرار دیدیا
?️ 17 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی بینک نے پاکستان کے ٹیکس نظام کوانتہائی
اپریل
پندرہ دن میں صیہونیوں کے ہاتھوں 8 فلسطینی شہید
?️ 15 مارچ 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے او سی ایچ اے نے اپنی
مارچ
ڈیمونا کے قریب حملہ؛صیہونی انگشت بہ دنداں
?️ 22 اپریل 2021سچ خبریں:یروشلم میں قابض صیہونی حکومت کی سکیورٹی اور خفیہ ایجنسیاں ڈیمونا
اپریل
ہم پنجشیر مسئلے کا پرامن حل تلاش کر رہے ہیں:طالبان
?️ 23 اگست 2021سچ خبریں:طالبان ترجمان نے یہ کہتے ہوئے کہ اس گروپ کی افواج
اگست
صارفین کو بجلی کے ترسیلی نقصانات سے بچانے کیلئے 151 ارب روپے کی سبسڈی
?️ 13 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے
جون