بھارت کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے میں ناکام ہو چکا ہے، حریت کانفرنس

?️

سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بی جے پی حکومت کی بھارتی حکومت کی طرف سے علاقے میں مسلمانوں کی املاک کی مسلسل ضبطی اور جبر و استبداد کی دیگر کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مودی حکومت کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی قیادت میں فرقہ پرست اور بدعنوان انتظامیہ بھارتی وزارت داخلہ کے احکامات پر کشمیریوں کے خلاف کالے قوانین کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون”یو اے پی اے“ کے تحت مکانوں، زمینوں اور دیگر املاک کو ضبط کرنے کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے ۔

ترجمان نے کہا کہ بھارتی حکومت نے کشمیری مسلمانوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں ، اختلاف رائے رکھنے والوں کو کالے قوانین کے تحت سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا جاتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ تاہم اس طرح کے ہتھکنڈے کشمیری عوام کے آزادی کے جذبات کو کچلنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔

حریت ترجمان نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک، آسیہ اندرابی، ناہیدہ نسرین، فہمیدہ صوفی، نعیم احمد خان، ایاز محمد اکبر، شاہد الاسلام،معراج الدین کلوال ، پیر سیف اللہ ، فاروق احمد ڈار فہمیدہ صوفی،، ناہیدہ نسرین، مشتاق الاسلام، مولوی بشیر احمد عرفانی، بلال احمد صدیقی، امیر حمزہ اور جیلوں میں بند دیگر ہزاروں کشمیری رہنماﺅں اور کارکنوںکی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کو حل کیے بغیر خطے میں دیر پا امن و ترقی کا خواب ہرگز شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا، کشمیری اس تنازعے کے حل کے لیے اپنی منصفانہ جدوجہد جاری رکھیں گے ،بھارت کو چاہیے کہ وہ ہٹ دھرمی کا راستہ ترک کرکے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کا اپنا وعدہ پورا کرے۔

مشہور خبریں۔

رانا شمیم کیس: اصل بیانِ حلفی جمع کرانے کی ہدایت

?️ 30 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کو

غزہ کی صورتحال پر بحث کیلئے سینیٹ کا اجلاس بلانے کی درخواست

?️ 21 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پیپلز پارٹی نے غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی

ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی آئی ہے کیونکہ امریکی معیشت کے بارے میں فکر مند ہیں

?️ 25 ستمبر 2025سچ خبریں: ایک سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی

بلیک میلنگ اور پابندیاں دنیا کے ساتھ امریکہ کے تعامل کا آلہ ہیں:روس

?️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:روسی وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ ماسکو کا واشنگٹن کے

عراق سے امریکی فوجیوں کا اخراج ناقابل واپسی

?️ 17 جنوری 2023سچ خبریں:عراق کے ایک سیاسی ذریعے نے پیر کے روز کہا کہ

فلسطینیوں پر صیہونی حملوں کے بارے میں بن سلمان کا بیان

?️ 3 ستمبر 2024سچ خبریں: سعودی عرب کے ولی عہد نے ترکی کے صدر کے

عراق کے انتخابات،حقیقت یا وہم؟

?️ 8 اکتوبر 2025عراق کے انتخابات،حقیقت یا وہم؟  عراق میں پارلیمانی انتخابات قریب آ رہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے