?️
سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت وحشیانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیری عوام کواپنے حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد جاری رکھنے سے روک نہیں سکتا اورنہ ہی انہیں محکوم رکھ سکتا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیر ایک سیاسی تنازعہ ہے جسے فوجی طاقت کے ذریعے حل نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ دھمکیوں، خوف و دہشت ، مظالم اور کالے قوانین کے ذریعے کشمیریوں کو اپنی جدوجہدآزادی جاری رکھنے سے روکا نہیں جاسکتا۔
انہوں نے واضح کیاکہ حریت رہنماء اور کارکن 7سال سے زائد عرصے سے غیر قانونی طور پر نظر بند ہیں ، جس سے کشمیری عوام کے خلاف مودی حکومت کے تعصب کی عکاسی ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کالے قوانین کے نفاذ کے ساتھ ساتھ مہلک ہتھیاروں سے لیس بڑے پیمانے پر قابض فوجیو ں کی تعیناتی کے ذریعے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کررہاہے۔
انہوں نے مقبوضہ علاقے میں غیر کشمیریوں کی آباد کاری پر بھی کڑی تنقید کی جس کامقصد بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کر نا ہے۔حریت ترجمان نے مزیدکہاکہ ہندوتوا کے زیر اثر بی جے پی اور سنگھ پریوار مقبوضہ علاقے میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا کو متاثر کررہی ہیں ۔
آر ایس ایس، بی جے پی، وشوا ہندو پریشد اوردیگر سمیت ہندوتوا تنظیمیں جنہیں قابض فوج کی پشت پناہی حاصل ہے مبینہ طور پر جموں میں مسلمانوں کو خوف ودہشت کا نشانہ بنا رہی ہیں اور وادی کشمیر کے نوجوانوں میں منشیات کے استعمال کو فروغ دے رہی ہیں۔
انہوں نے بھارت اور مقبوضہ علاقے کی مختلف جیلوں میں غیر قانونی طورپرنظربند تمام کشمیریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ حریت ترجمان نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ وہ کشمیری نظربندوں کی فوری رہائی کے لیے بھارت پر دبا ئوڈالیں۔


مشہور خبریں۔
صیہونی سیکورٹی معاملات میں ناکام
?️ 23 ستمبر 2021 سچ خبریں: عربی 21 کے مطابق ، صہیونی امیر بوخبوط نے
ستمبر
ایرانی میزائلوں نے رامات ڈیوڈ اڈے کے ساتھ کیا کیا؟سیٹلائٹ تصاویر
?️ 10 جون 2026سچ خبریں:ایرانی میزائل حملوں کے بعد رامات ڈیوڈ فضائی اڈے کی نئی
جون
امریکی سیاستدانوں کے پاس ووٹ لینے کے لیے ایران کے سوا کوئی موضوع نہیں!
?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی نائب صدر اور ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کملا
اکتوبر
اسرائیل کی ٹرمپ کو ایران پر حملہ نہ کرنے کی مشرط یقین دہانی:صیہونی میڈیا
?️ 7 جون 2025 سچ خبریں:صہیونی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے امریکہ
جون
سرکاری میڈیکل کالجزمیں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پاس کرنا ضروری قرار
?️ 26 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) پنجاب حکومت نے سرکاری میڈیکل کالجز میں داخلےکیلئے ایم
ستمبر
فیس بک نے ویکسین سے متعلق غلط معلومات مہم پر پابندی لگا دی
?️ 11 اگست 2021کیلیفورنیا(سچ خبریں) فیس بک نے غلط معلومات پر مبنی ویکسین مخالف مہم
اگست
وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف مشترکہ تحریک عدم اعتماد سیاسی پختگی کی علامت ہے، احسن اقبال
?️ 28 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات احسن
اکتوبر
امریکا نے ویانا مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا
?️ 7 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا نے ویانا مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان
اپریل