?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت نے دو بڑے پن بجلی منصوبوں کے آبی ذخائر کی صلاحیت کو بڑھانے کی کوششیں شروع کردی ہیں جو پاکستان کے ساتھ کئی دہائیوں پرانے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزدی میں پہلا ٹھوس اقدام ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ اقدام 1960میں کئے گئے سندھ طاس معاہدے کوبھارت کی جانب سے گزشتہ ماہ معطل کرنے کے بعد سامنے آیا ہے جس کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان چھ دریاؤں کے پانی کو تقسیم کیاگیا ہے اوراس سے پاکستان کے تقریبا 80فیصد زرعی شعبے کو پانی کی فراہمی یقینی بن گئی ہے۔
پاکستان نے بین الاقوامی قانونی کارروائی کی دھمکی دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کی طرف پانی کے بہاؤ کو روکنے یا اس کا رخ موڑنے کی کسی بھی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا۔ویب پورٹل بزنس ورلڈ کے مطابق1987اور 2008-09میں تعمیر کیے گئے بالترتیب سلال اور بگلیہار پن بجلی منصوبوں میں پانی کے ذخائر کو بڑھانے کا کام جمعرات سے شروع ہوا ہے۔
بھارت کے سرکاری ادارے این ایچ پی سی اور مقامی حکام کی طرف سے تلچھت ہٹانے کا عمل پاکستان کو پیشگی اطلاع دیے بغیر شروع کیاگیاہے جو سندھ طاس معاہدے میں ایک اہم شق ہے۔ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ مستقبل میں خطے میں موجود نصف درجن سے زائد دیگر پن بجلی منصوبوں میں اس طرح کا عمل دہرانے سے پاکستان میںآبپاشی اور بجلی کی پیداوار کے لئے سنگین اثرات مرتب ہوسکتے ہیں ۔


مشہور خبریں۔
مغربی کنارے میں ایک سکول کے طلباء پر صیہونی حملہ
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں: آج بدھ کو اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے
اکتوبر
پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے بیانات مسترد کردیئے
?️ 11 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے بیانات مسترد
جون
روس کی شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری
?️ 12 اگست 2022سچ خبریں:روس کے جنگی طیاروں نے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر
اگست
سعودی عرب کی صیہونیوں کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کی شرط
?️ 14 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے
دسمبر
صیہونیوں کی حمایت پر عراقی پارلیمنٹ کی اردن کو سزا دینے کی کوشش
?️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: اردن اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات کی وجہ سے عراقی
اکتوبر
ایران، روس اور چین کے بڑھتے ہوئے تعلقات پر امریکہ کی تشویش
?️ 23 مارچ 2024سچ خبریں: امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ نے ایران، چین اور روس
مارچ
ملائیشیا کی عدالت نے پی آئی اے طیارے کو فوری طور پر ریلیزکرنے کا حکم جاری کر دیا
?️ 27 جنوری 2021ملائیشیا کی عدالت نے پی آئی اے طیارے کو فوری طور پر
جنوری
کیا حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات ہو سکتے ہیں؟
?️ 27 جون 2024سچ خبریں: پاکستان کے سیاسی منظر نامے پر ایک بار پھر مفاہمت، مذاکرات،
جون