?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے آزاد جموں و کشمیر کے عوام اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں پر زور دیا ہے کہ وہ بھارتی قبضے، سیاسی ناانصافیوں اوربھارتی فوج کی طرف سے کشمیریوں کے خلاف جاری پرتشدد کارروائیوں کے خلاف متحد ہو جائیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں علاقے کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے نام نہاد سکیورٹی کے نام پر بڑے پیمانے پر گھروں پر چھاپوں کے دوران حریت پسند کارکنوں سمیت ہزاروں کشمیریوں کو گرفتار کر کے کالے قوانین کے تحت مختلف جیلوں اور تھانوں میں بند کر دیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ بھارت مختلف ممالک میں اپنی سیاسی جماعتوں کے وفود بھیج کر اپنے جنگی جرائم کو چھپانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے اور دنیا کا یہ فرض اور ذمہ داری ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے آگے آئے تاکہ جنوبی ایشیا میں امن، سیاسی اور اقتصادی استحکام آئے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی زیرقیادت بھارتی حکومت نے بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقے کو ایک فوجی چھائونی میں تبدیل کر دیا ہے لیکن بھارت نہ تو تحریک آزادی کو دبا سکتا ہے اور نہ ہی اپنے جھوٹے بیانیے اور پروپیگنڈے کے ہتھکنڈوں سے عالمی برادری کو گمراہ کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی بی جے پی حکومت اور اس کی مسلط کردہ قابض انتظامیہ کشمیریوں کو سیاسی انصاف کا مطالبہ کرنے اور اپنے مادر وطن پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کی مخالفت کرنے پر نشانہ بنا رہی ہے۔
ترجمان نے کہاکہ بھارتی حکام نے علاقے میں لاکھوںکی تعداد میں فوجیوں، پیراملٹری فورسز اور پولیس اہلکاروںکو تعینات کر کے مقبوضہ جموں و کشمیر کوایک فوجی چھائونی میں تبدیل کر دیا ہے۔ حریت ترجمان نے کہا کہ بھارتی فورسز کے اہلکار تمام بڑے شہروں اور قصبوں میں گھروں پر چھاپے مارکر تلاشی کی کارروائیاں کر رہے ہیں اور مکینوں کو ہراساں کررہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
ہم نے اپنا سارا گولہ بارود یوکرین کو دے دیا ہے: ٹرمپ
?️ 12 جون 2023سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کا مقابلہ کرنے کے لیے بائیڈن انتظامیہ
جون
جنرل فیض حمید کابل گئے ہیں تو بھارت کو کیا تکلیف ہے
?️ 5 ستمبر 2021پشاور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق طورخم بارڈر پر میڈیا نمائندگان سے
ستمبر
5 اگست کو کوئی راستہ بند نہیں تھا، یہ خود جا کر پولیس وین میں بیٹھتے رہے۔ عظمی بخاری
?️ 7 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا کہ 5
اگست
نیتن یاہو غزہ کے سلسلے میں ٹرمپ کے موقف کے منتظر
?️ 29 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے اعتراف کیا کہ وہ جنگ
نومبر
نارڈ اسٹریم کی تخریب بین الاقوامی دہشت گردی کی مثال ہے: اردوغان
?️ 30 ستمبر 2022سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے جمعرات کی شب اپنے
ستمبر
پاکستان افغانستان میں جامع سیاسی حل کے لیے کوشش کر رہا ہے
?️ 23 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) ڈاکٹر معید
جولائی
غزہ پر بمباری بھی صہیونیزم کو جیت نہیں دلا سکی
?️ 25 اگست 2025 غزہ پر بمباری بھی صہیونیزم کو جیت نہیں دلا سکی فلسطینی امور
اگست
وزیر اعلی بلوچستان کے استعفے کی خبر کی تردید کر دی ہے
?️ 23 اکتوبر 2021کوئٹہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ترجمان بلوچستان حکومت نے وزیراعلیٰ جام
اکتوبر