?️
سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارتی قابض فورسز غیر قانونی گرفتاریوں، کریک ڈان اور دیگر مظالم کے ذریعے کشمیریوں کومقبوضہ کشمیرمیں رائے شماری کے انکے منصفانہ سیاسی مطالبے سے دستبردار ہونے پر مجبور نہیں کرسکتے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں بھارتی مظالم میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے سیاسی سرگرمیوں پر قدغن ، گھروں پر چھاپوں، جائیدادوں کی ضبطگی اور گھروں پر چھاپوں اور تلاشی کی مسلسل کارروائیوں کی مذمت کی۔
انہوں نے 11جون 1991کے سانحہ چوٹا بازارکے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ حریت ترجمان نے کشمیری شہدا کے مشن کو ہر قیمت پر اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا ۔11جون 1991کو سرینگر کے علاقے چوٹہ بازار میں بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے بلااشتعال فائرنگ کر کے خواتین اور بچوں سمیت 30درجنوں کشمیریوں کو شہید کردیاتھا۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے بھارت پر دبا ئوڈالے تاکہ مستقبل میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کشمیریوں کے قتل عام کے سانحات کو روکا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسزظلم و بربریت اور قتل عام کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کرسکتی ۔
بھارتی حکام نے ہزاروں کشمیری سیاسی قیدیوں کو پبلک سیفٹی ایکٹ اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قوانین کے تحت جیلوں میں نظربند کر رکھاہے۔حریت ترجمان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اور اسلامی تعاون تنظیم کے جنرل سیکرٹری حسین برہیم طحہ سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی کافوری نوٹس لینے کی اپیل کی ۔


مشہور خبریں۔
وزیر خارجہ ترکی کے دورے پر افغانستان کے مسائل کو اجاگر کریں گے
?️ 23 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری کی جانب سے
اپریل
حماس کے لیے ریاض کی حالت کا انکشاف
?️ 14 اگست 2022سچ خبریں: المیادین نیٹ ورک نے باخبر ذرائع کے حوالے سے
اگست
بین الاقوامی قانون میں مغربی دھوکہ ناقابل برداشت: پیوٹن
?️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پوتن نے زور دے کر کہا کہ
دسمبر
حزب اللہ نے کیا صہیونیوں کو خبردار
?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں: لبنان کی پارلیمنٹ میں مزاحمتی دھڑے سے وفاداری کے رکن
جنوری
New Gucci Campaign Takes Pre-Fall 2019 Collection to Ancient Sicilian Ruins
?️ 12 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
گارڈین: ایران پر امریکی خفیہ حملہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے
?️ 2 جولائی 2025سچ خبریں: انگریزی اخبار گارڈین نے اپنی ایک رپورٹ میں ایران پر
جولائی
عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں گواہ پر وکلائے صفائی کی جرح مکمل
?️ 6 جنوری 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان
جنوری
نیتن یاہو فلسطینی پاسپورٹس پر موجود ریاست فلسطین کی مہر سے پریشان
?️ 10 فروری 2026 سچ خبریں: یدیعوت اخرونوت کی رپورٹ کے مطابق، نیتن یاہو نے
فروری