بھارت 1947 سے کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے، کل جماعتی حریت کانفرنس

🗓️

سری نگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ بھارت 1947 سے کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے جب اس نے دھوکہ دہی اور طاقت کے بل پرجموں و کشمیر پر غیر قانونی طور پر قبضہ جما لیا تھا۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں مولوی بشیر عرفانی، سید بشیر اندرابی، محمد یاسین عطائی، خواجہ فردوس، یاسمین راجہ، زمرودہ حبیب، فریدہ بہن جی، جاوید احمد میر، فیاض حسین جعفری، سید سبط شبیر قمی، محمد شفیع لون ، ہلال احمد وار، مولانا مصیب ندوی، شفیق الرحمان، پیر سید تصدق، ایڈووکیٹ ارشد اقبال اور محمد عاقب نے سرینگر میں جاری اپنے بیانات میں کہا کہ بھارت نے 27اکتوبر1947ءکو تقسیم برصغیر کے فارمولے کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے اور کشمیریوں کی خواہشات کے منافی جموں وکشمیر پر قبضہ کیا جسے کشمیریوں نے کبھی قبول نہیں کیا اور وہ اس ناجائز قبضے کے خلاف بیش بہا قربانیاں دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ خطہ ہے اور اقوام متحدہ نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو تسلیم کر رکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر بھارت اور پاکستان کے درمیان کوئی سیاسی یا زمینی تنازعہ نہیں بلکہ یہ ڈیڑہ کروڑ کے لگ بھگ کشمیریوں کے مستقبل کا مسئلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے 5اگست 2019ءکے بعد مقبوضہ علاقے میں مظالم میں تیزی لائی ہے ، اس نے کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کررکھے ہیں اور وہ مقبوضہ علاقے میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی مذموم پالیسی پر عمل پیرا ہے۔انہوںنے کہا کہ کشمیری بھارت کی تمام تر چیرہ دستیوں کے باوجود تحریک آزادی عزم وہمت سے آگے بڑھا رہے ہیںاور وہ شہداءکے مشن کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پر عزم ہیں
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماﺅں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے پر ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے تاکہ دنیا پر واضح کیا جا سکے کہ وہ اپنے وطن پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو قبول نہیں کرتے اور جب تک انہیں ان کا حق خودارادیت نہیں مل جاتا وہ اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے۔

مشہور خبریں۔

9 سال کے بعد پاکستان اور ترکی کے درمیان پھر چلے گی ٹرین

🗓️ 1 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں)9 سال کے طویل وقفے کے بعد 4 مارچ سے پاکستان

نیتن یاہو نے وزیر اعظم کے دفتر میں رکھی ہوئی اہم دستاویزات کو غائب کرادیا

🗓️ 19 جون 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیل کے سابق وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو

یمنی اب تک بحیرہ احمر میں کتنے جہازوں کو نشانہ بنا چکے ہیں؟

🗓️ 31 مارچ 2024سچ خبریں: یمنی فورسز کی جانب سے داغے گئے میزائلوں سے اب

کیا پی ٹی آئی کا مخصوص نشستوں کی فہرست تبدیل کر رہی ہے؟

🗓️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف نے مخصوص نشستوں کی فہرست کو تبدیل

قومی مفاد کے تحفظ کے لئے طالبان سے مسلسل رابطے میں ہیں: آئی ایس پی آر

🗓️ 21 ستمبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کا

صہیونی فوج کی غیر معمولی جنگی مشقیں

🗓️ 10 مئی 2022سچ خبریں:صیہونی فوج نے اعلان کیا ہے کہ وہ کل سے(Cariots of

صیہونی آبادکاروں کا کوئی ٹھکانہ نہیں

🗓️ 27 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ صیہونی آبادکاروں کی

کیا افغانستان کے مستقبل میں خواتین کی شرکت ہوگی؟

🗓️ 13 دسمبر 2024سچ خبریں: افغانستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے