اقوام متحدہ مختلف جیلوں میں بند کشمیری سیاسی قیدیوں کی حالت زار کا نوٹس لے : فاروق رحمانی

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں وکشمیر شاخ کے سینئر رہنما اورجموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین محمد فاروق رحمانی نے انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں اور قانون دانوں کے نام ایک مراسلے میں کشمیری سیاسی نظربندوں اور زیر سماعت قیدیوں کی حالت زار کو اجاگرکیاہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فاروق رحمانی نے اپنے مراسلے میں کہاہے کہ کشمیری نظربندوں کو کئی دہائیوں سے بھارتی حکومت کی انتقامی پالیسیوں کی وجہ سے ذہنی اور جسمانی تشدد کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیریوں قیدیوں کو علاج و معالجے سمیت تمام بنیادی سہولیات سے محروم رکھا جارہا ہے جس کی وجہ سے انہیں صحت کے مسائل کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ سب سے خوفناک اور گھنائونا پہلو یہ ہے کہ بھارت نے کالے قوانین کے ذریعے جموں وکشمیرکو پابندیوں کے شکنجے میں کس کر الگ تھلگ کر دیا ہے اور کسی بھی آزاد فیکٹ فائنڈنگ مشن کو مقبوضہ ریاست اور اس کی جیلوں یا تفتیشی مراکز کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

حریت رہنما نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ بھارت اور جموں و کشمیر کی مختلف جیلوں میں بند سیاسی قیدیوں کی ابتر صورتحال کا نوٹس لے اور ان کی رہائی کے لیے بھارت پر دبا ئوڈالے۔ انہوں نے کہاکہ کچھ قیدیوں کے والدین یا سرپرست پہلے ہی ایک دوسرے کو دیکھے بغیر دارفانی سے کوچ کر چکے ہیں۔

محمد فاروق رحمانی نے کشمیریوں کی آزادی اور حق خودارادیت کے حصول کے لئے کردار اداکرنے پر ہزاروں معلوم اور نامعلوم سیاسی نظربندوں، زیرِ سماعت قیدیوں اوران کے اہلخانہ کو خراج تحسین پیش کیا جن کو مختلف طریقوں سے مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک مقدس مقصد کے لیے ان کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

مشہور خبریں۔

پی ڈی ایم حکومت کا ایک سال مکمل، وزیراعظم کا معیشت کی بحالی کے عزم کا اعادہ

🗓️ 11 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی

اوپیک پلس میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کشیدگی میں اضافہ

🗓️ 15 نومبر 2022سچ خبریں:ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے OPEC+

کل جماعتی حریت کانفرنس کی کشمیریوں سے11فروری کو مکمل ہڑتال کی اپیل

🗓️ 7 فروری 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

کیا اسرائیل حماس کو ختم کر سکتا ہے؛ موساد کے سابق سربراہ کا اعتراف

🗓️ 29 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ کے خلاف جنگ کے آغاز کو 200 سے زائد

غاصبوں کے پیروں تلے زمین کانپ اٹھی

🗓️ 17 دسمبر 2021سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے عسکری ونگ قدس بٹالین

کینسر کے علاج سے متعلق اہم تحقیق

🗓️ 3 مئی 2021ورجینیا(سچ خبریں) محققین کا کہنا ہے کہ بریسٹ کینسر کا سبب بننے

امریکی اور یورپی حمایت یوکرین کے بحران کو طول دے رہے ہیں:ترکی

🗓️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں:ترکی کے وزیر دفاع نے نے کہا کہ کیف کے لیے

بیور بیچ کی تقریبات ، بن سلمان شدت پسندی سے لڑ رہا ہے یا اسلام سے؟

🗓️ 18 اکتوبر 2021سچ خبریں:  فرانس نے گزشتہ روز شاہ عبداللہ کے معاشی شہر میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے