🗓️
سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے ضلع کپواڑہ میں معلومات تک رسائی کے حق کے قانون کے تحت زمینوں کا ریکارڈ فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے تاکہ بیرونی لوگوں کو زمینوں کی غیر قانونی منتقلی اوردیگر بدعنوانیوں کو چھپایا جاسکے۔
یہ اقدام سنٹرل انفارمیشن کمیشن کی ہدایات اور جموں و کشمیر کے شفافیت کے قوانین کی خلاف ورزی ہے جس سے زمینوں کے اہم ریکارڈ تک عوام کی رسائی پر سوالات کھڑے ہوئے ہیں۔قانون دان راسخ رسول نے ایک آر ٹی آئی درخواست دائر کی جس میں تحصیل زچلدرہ کے تحت آنے والے ہنڈواڑہ-بنگس روڈ پرواقع بوون اور وٹسر گائوں میں 2016اورحال ہی میں زمینوں کے لین دین کے حوالے سے ریکارڈ کا مطالبہ کیا گیا۔
درخواست کا مقصد خریدار اور بیچنے والے کے پتے ،تحائف اور منتقلی سمیت تفصیلات حاصل کرنا تھا کیوںکہ جموں وکشمیر لینڈ ریکارڈ پورٹل دو سال سے اپ ڈیٹ نہیں کیاگیا ہے۔تاہم تحصیلدار زچلدرہ نے درخواست مسترد کر دی۔ جواب میں کہاگیاہے کہ ڈیٹاذاتی اور ایک تیسرے شخص کی معلومات ہیں اور متاثرہ افراد ریکارڈ دینے پر رضامندنہیں ہیں۔
راسخ رسول نے کہا کہ اراضی کا ریکارڈ عوامی دستاویزات ہے جو آر ٹی آئی ایکٹ اور پبلک ریکارڈ ایکٹ 1993کے سیکشن 4(1)(B)کے تحت ظاہر کرنا ضروری ہے۔راسخ رسول نے کہا کہ ریکارڈ دینے سے انکار قانون کی صریح خلاف ورزی اور شفافیت پر حملہ ہے۔انہوں نے کہاکہ محکمہ ریونیو قانونی طور پر اپ ڈیٹڈاور عوام کے لئے قابل رسائی زمینی ریکارڈ کو برقرار رکھنے کا پابند ہے۔ اسے روک کرحکام ممکنہ بے ضابطگیوں کو تحفظ فراہم کررہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
مقبوضہ فلسطین کی جانب 500 سے زائد راکٹ داغے گئے
🗓️ 7 اگست 2022سچ خبریں: المیادین نیٹ ورک نے صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ
اگست
مشرقی یوکرین کے کئی مقامات پر روس کا مکمل کنٹرول
🗓️ 7 جون 2022سچ خبریں: شوئیگو نے ایک نیوز کانفرنس کو بتایا کہ ڈونٹسک اور لوہانسک
جون
دھمکیوں سے کچھ نہیں ہونے والا:شمالی کوریا کا امریکہ کو انتباہ
🗓️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:شمالی کوریا کے دفاعی وزارت کے ایک عہدے دار نے
فروری
وقار ذکاء کا وزیراعظم عمران خان سے اہم سوال
🗓️ 7 مئی 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف میزبان وقار ذکاء نے
مئی
کورونا سےمزید 98 افراد جان کی بازی ہار گئے
🗓️ 7 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر کے وار
ستمبر
بھارت پر امریکہ کا جوا
🗓️ 10 مئی 2023سچ خبریں:چین کا مقابلہ کرنے کے لیے نئی دہلی واشنگٹن کا ساتھ
مئی
امریکی حکام سائبر حملوں سے پریشان
🗓️ 7 جون 2021سچ خبریں:امریکی سینیٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا ہمارے لیے سائبر حملوں کا
جون
فلسطینیوں کے خلاف قابضین کے مظالم کا نہ رکنے والا سلسلہ
🗓️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں:صیہونی قابض فوج عمارتوں کو رہائشیوں سمیت نذرِ آتش کر رہی
اکتوبر