?️
سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماؤں اور تنظیموں نے ضلع شوپیان میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو کشمیری نوجوانوں کے قتل اور مکانوں کی تباہی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری قوم کی قربانیوں کو ہرگز ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جموں و کشمیر تحریک مزاحمت کے چیئرمین بلال احمد صدیقی نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں شوپیاں واقعے کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں شہری آبادی کے خلاف قابض بھارتی فوجیوں کے جنگی جرائم کی طویل فہرست میں ایک اور اضافہ قراردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی دہشت گردی کی ان بدترین کارروائیوں سے اس حقیقت کی عکاسی ہوتی ہے کہ قابض بھارتی فورسز بہادر کشمیری عوام کے خلاف جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں اور پوری آبادی کو تحریک آزادی سے انکی محبت اورحمایت کی سزا دے رہے ہیں۔
ادھر انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس کے چیئرمین محمد احسن اونتو نے ایک بیان میں ضلع شوپیان کے علاقے راولپورہ کے لوگوں کی ان شکایات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے گزشتہ تین دن سے جاری تلاشی اور محاصرے کی پر تشدد کارروائیوں کے دوران شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیاہے۔
انہوں نے کہاکہ 2017 میں وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے علاقے بیروہ میں بھی اسی طرح کا واقعہ پیش آیاتھا تاہم اس پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے بھارتی فوج میں اس طرح کی دہشت گردانہ کاروائیاں کرنے کی ہمت پیدا ہوگئی ہے۔
انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر جاری خلاف ورزیوں کا سخت نوٹس لیں۔
احسن اونتو نے کہاکہ 9 اپریل 2017 کوبھارتی فوج کے ایک میجر لیتول گوگوئی نے سرینگر میں نام نہاد انتخابات کے دوران ایک کشمیری شہری فاروق احمد ڈار کو اپنی گاڑی کے بونٹ پر باندھ کر علاقے کا گشت کیا تھا۔
دریں اثناء جموں و کشمیر نیشنل فرنٹ کے ترجمان شفیق الرحمن نے سرینگر میں ایک بیان میں اس عزم کا اعادہ کیاہے کہ ہر شہید کشمیری کی قربانی کا تحفظ کیا جائے گا اور کسی کی قربانی کو ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
نو مئی کے مقدمات میں عمران خان کی ضمانت منسوخی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
?️ 26 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان
جولائی
اسرائیلی حملے کی مذمت کرنے والے ممالک
?️ 14 جون 2025سچ خبریں: صہیونی ریاست کے ایران پر کھلے حملے کے بعد متعدد
جون
یوکرین کے دو اعلیٰ عہدے داروں پر بدعنوانی اور رشوت لینے کا الزام
?️ 23 جنوری 2023سچ خبریں:یوکرین کے میڈیا کا کہنا ہے کہ اس ملک کے وزیر
جنوری
اسرائیل کی یقینی تباہی کے 7 نکتہ
?️ 3 نومبر 2024سچ خبریں: فلسطین پر غاصب صیہونی حکومت کے قبضے کے آغاز سے
نومبر
ظاہر شاہ قائم مقام چیئرمین نیب تعینات، نوٹیفکیشن جاری
?️ 25 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) آفتاب سلطان کے
فروری
اقوام متحدہ کی کمیٹی نے عام شہریوں کے فوجی ٹرائل کی مخالفت کردی
?️ 8 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کمیٹی نے
نومبر
فیض آباد دھرنا کیس: فیصلے پر عمل درآمد کیلئے کمیٹی بنادی، حکومت کا سپریم کورٹ میں جواب
?️ 27 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا ہے
اکتوبر
حماس اور تل ابیب کے درمیان جنگ بندی کے شرایط
?️ 10 جولائی 2025سچ خبریں: مطلع ذرائع نے بتایا ہے کہ غزہ پٹی میں صہیونی
جولائی