?️
سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کی سیاسی جماعت نیشنل کانفرنس نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے کی جانے والی سازشوں کے بارے میں اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے خلاف ایک خطرناک سازش کررہی ہے جس کا مقصد کشمیریوں کو سائیڈ لائن کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں نیشنل کانفرنس نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کشمیریوں کو ایک منظم طریقے سے سائیڈ لائن کررہی ہے اور مقبوضہ علاقے میں تعینات بھارتی افسر یہاں احکامات چلا رہے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے سری نگر میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئی دہلی کے حکمرانوں اپنی مخصوص پالیسیوں اور مقبوضہ علاقے میں مقرر کردہ اپنے افسروں کے ذریعے کشمیریوں کی حق تلفی کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا نوکریوں کے انتخاب میں مقامی نوجوانوں کو نظرانداز کرنا ایک اہم معاملہ ہے، انہوں نے کہا کہ کشمیریوں، ڈوگروں، گجروں، پہاڑیوں اور یہاں کے دیگر افراد کو انتظامی معاملات سے بے دخل کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کا نام نہاد نیا کشمیر پروگرام محض ایک پروپیگنڈا ہے، علی محمد ساگر نے کہا کہ بھارتی حکومت کے غیر آئینی اقدامات کی وجہ سے درحقیقت مقبوضہ علاقے میں ترقیاتی راہیں مسدود ہو چکی ہیں اور یہاں کی معیشت کو نقصان پہنچا ہے۔
دوسری جانب نیشنل کانفرنس کے ایڈیشنل جنرل سکریٹری شیخ مصطفیٰ کمال نے اپنے خطاب میں کہا کہ مقبوضہ علاقے میں سیاحت، صنعت، دستکاری باغبانی اور دیگر شعبے زوال پذیر ہیں اور کشمیریوں کو روشنی کی کوئی کرن دکھائی نہیں دے رہی۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کشمیریوں کو سرکاری ملازمتوں سمیت زندگی کے ہر شعبے سے الگ کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔


مشہور خبریں۔
یوم تکبیر پر ملک بھر میں ریلیاں اور تقاریب، ایٹمی سائنسدانوں اور پاک افواج کو خراج تحسین
?️ 29 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک بھر میں یوم تکبیر بھرپور ملی جوش
مئی
امریکہ میں فاشزم کے عروج کے آثار
?️ 20 جولائی 2022سچ خبریں: ایک امریکی میڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا
جولائی
یمن اور یوکرین جنگ کے بارے میں برطانیہ کا دوغلہ پن
?️ 19 مارچ 2022سچ خبریں:انگلینڈ کے سابق فٹبالر اور کوچ ایلن شیرر نے یوکرین کے
مارچ
پوری دنیا میں کشمیر کا سفیر بن کر جاوں گا
?️ 18 جولائی 2021مظفرآباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب کرتے
جولائی
امریکی سینیٹر کا ٹرمپ پر شدید تنقید، یوکرین بیچنے پر نوبل امن انعام نہیں ملتا
?️ 18 اگست 2025امریکی سینیٹر کا ٹرمپ پر شدید تنقید، یوکرین بیچنے پر نوبل امن
اگست
داعشی کیمپوں کے ذریعے عراق کے خلاف امریکہ کا منصوبہ
?️ 13 دسمبر 2025سچ خبریں: قطری السمرمد، سیکیورٹی امور کے ماہر نے زور دیا کہ
دسمبر
5 آئی پی پیز پاور پلانٹ کے ساتھ معاہدے پر نظرثانی کا عمل شروع ہوگیا ہے
?️ 25 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے
ستمبر
یوکرین جنگ اور ترکی کے فوجی حسابات میں غلطیاں
?️ 6 مئی 2022سچ خبریں:ترکی نہ صرف S400 کی خریداری بلکہ اس کے استعمال کے
مئی