?️
سرینگر (سچ خبریں) بھارتی حکومت کی جانب سے برہان وانی سمیت متعدد کشمیری مجاہدین کی شہادت اور ڈوگرہ مہاراجہ کی فوج کی جانب سے 13 جولائی 1931ء کو 22 کشمیریوں کی شہادت کی مناسبت سے کشمیری عوام نے 6 سے 13 جولائی تک ہفتہ شہداء منانے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ علاقے کے لوگوں اور آزاد جموں و کشمیر، پاکستان اور دنیا کے دیگر حصوں میں رہنے والے آزادی پسند کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ رواں ماہ 6 تا13جولائی کو ہفتہ شہداء منائیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس نے ہفتہ شہداء کے سلسلے میں منعقد ہونے والے مختلف پروگراموں کے حوالے سے ایک کلینڈر جاری کیا ہے، کلینڈر کے مطابق معروف نوجوان رہنما برہان مظفر وانی اور ان کے ساتھوں کی شہادت کی پانچویں برسی کی مناسبت سے 8 جولائی کو یوم مزاحمت، جبکہ 13جولائی کو یوم شہداء کے طور پر منایا جائے گا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس نے ان دنوں میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکمل ہڑتال اور عوامی مارچ کی بھی کال دی ہے۔
کلینڈر کے تحت آزادی کے لیے اپنی قیمتی جانیں لٹانے والے کشمیری شہداء کی خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے چھ جولائی کو مقبوضہ جموں و کشمیر، آزاد جموں و کشمیر، پاکستان اور دیگر ملکوں میں خصوصی دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا اور شہداء کے درجات کی بلندی اور تحریک آزاد کشمیر کی کامیابی کیلئے دعا کی جائے گی۔
قابض بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں جاری نسل کشی، جبر وا ستبداد اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی طرف عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانے کیلئے 7جولائی کو احتجاجی ریلیوں اور مظاہروں کا انعقاد کیا جائے گا۔
اس دوران مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم، حراستی قتل، گھروں اور دیگر املاک کی تباہی، بے گناہ کشمیریوں پر گولیوں، آنسو گیس کے گولوں اور پیلٹ چھروں کی بوچھاڑ پر مبنی تصاویر والے بینرز اور پلے کارڑز آوزیزاں کیے جائیں گے اور 8 جولائی کو مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی جائے گا اور سول کرفیو کا نفاذ کیا جائے گا۔
تحریک مزاحمت کے ہیرو برہان وانی اور دیگر شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے 8 جولائی کو برہان وانی کے آبائی قصبے ترال کی طرف سے مارچ کیا جائے گا۔
کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اس دن آزاد جموں و کشمیر، پاکستان اور دنیا کے دیگر ملکوں میں سیمینار اور عوامی اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا۔
13جولائی کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکمل ہڑتال کی جائے گی اور سول کرفیو نافذ کیا جائے گا اور لوگ 13جولائی 1931 کے شہداء کو خراج عقدیت پیش کرنے کیلئے مزار شہداء نقشبند صاحب سرینگر کی طرف مار چ کریں گے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ 13جولائی 1931 کو سینٹرل جیل سرینگر کے احاطے میں 22 کشمیری اس وقت شہید کیے گئے تھے جب لوگ جموں و کشمیر کی اس وقت کی ڈوگرہ حکومت کی طرف سے قرآن پاک کی توہین کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔
اس دن آزاد جموں و کشمیر، پاکستان اور دنیا کے دیگر ملکوں میں ریلیاں، سیمینار اور جلسے جلوس منعقد کیے جائیں گے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس نے اپنے بیان میں امید ظاہر کی ہے کہ کشمیر کے آزادی پسند لوگ مذکورہ کلینڈر پر بھر پور عمل کریں گے اور اسے کامیاب بنائیں گے اور ایک ہفتے تک جاری رہنے والے پروگراموں کے دوران جاری مزاحمتی تحریک کو بھارتی جبر و ستم کے باوجود اس کے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے اپنے اس عزم کا اعادہ کریں گے۔


مشہور خبریں۔
کیا صیہونی فوج میں حماس کو شکست دے سکتی ہے؟ امریکہ کیا کہتا ہے؟
?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں: ایک طرف جہاں نیتن یاہو نے اعتراف کیا ہے کہ
نومبر
وزیراعلی مریم نواز کی کاوشوں سے زرعی انقلاب برپا
?️ 29 دسمبر 2025لاہور (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نوازشریف کے
دسمبر
علی گونے نے طالبہ مسکان کو شیرنی قرار دے دیا
?️ 9 فروری 2022ممبئی (سچ خبریں) بھارتی ٹیلی وژن کے معروف اداکار اور بگ باس
فروری
اسمارٹ واچ کے لیے واٹس ایپ کا فیچر
?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس
جولائی
لبنان کی سرحد پر اسرائیلی توپ خانے کی مشقیں
?️ 16 جون 2022سچ خبریں: صیہونی ذرائع نے تہران کے وقت کے مطابق بدھ
جون
کینیڈا فلسطین کو بطور خودمختار ریاست تسلیم کرنے پر غور کر رہا ہے
?️ 31 جولائی 2025کینیڈا فلسطین کو بطور خودمختار ریاست تسلیم کرنے پر غور کر رہا
جولائی
سوڈانی عوام کا صیہونیوں کے خلاف مظاہرہ
?️ 7 فروری 2023سچ خبریں:سوڈان کے عوام نے صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ کے اپنے
فروری
وہ ایپ جسے اپنے موبائل میں انسٹال کر کے آپ بھی مفت میں کرپٹو کرنسی کی مائننگ کر سکتے ہیں
?️ 28 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) کرپٹو کی دنیا میں نئے نئے پراجیکٹس متعارف کرائے
فروری