سرینگر (سچ خبریں) بھارتی دہشت گرد فوج نے مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جس کی وجہ سے کشمیری عوام میں شدید خوف و ہراس پیدا ہوچکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں جس کی وجہ سے پورے کشمیر میں شدید خوف و ہراس پھل چکا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں اور پیراملٹری اہلکاروں نے سرینگر، گاندر بل، شوپیاں، اسلام آباد، پلوامہ، کپواڑہ اور ضلع بارہمولہ کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں کیں۔
ضلع شوپیاں کے ٹکی پورہ، گدپورہ، منزگام اور چٹی پورہ جبکہ اسلام آباد کے سعد پورہ کے رہائشیوں کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز، سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور سپیشل آپریشنز گروپ کے اہلکاروں کی طرف سے جاری تلاشی آپریشن کی وجہ سے انہیں سخت خوف و ہراس کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار گھروں میں داخل ہو کر مکینوں کے ساتھ بہیمانہ برتائو کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ فورسز اہلکار کورونا سے بھی متاثر ہوتے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو ایک نئے خطرے کا بھی سامنا ہے، بھارتی فوجیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ضلع پونچھ کے علاقے سرینکوٹ سے ایک تلاشی آپریشن کے دورن دو پستول اور گیارہ گولیاں ضبط کر لیں۔
دریں اثنا پلوامہ سب جیل میں ہر پندر سنگھ نامی ایک قیدی منگل کی صبح انتقال کر گیا، جیل حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ جیل میں بیہوش ہوگیا جس کے بعد اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ہرپندر سنگھ ایک ٹرک ڈرائیور تھا اور اسکے ٹرک سے منشیات برآمد ہونے پر اسے بارہ اپریل کو گرفتار کیا گیا تھا۔