?️
سرینگر (سچ خبریں) حریت کانفرنس نے مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی گرفتاریوں کے خلاف شدید مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے عالمی برداری کو بھارتی دہشت گردی کے خلاف سخت اقدام اٹھانے چاہیئے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے اپنے ورکنگ وائس چیئرمین غلام احمد گلزار اور وادی کشمیر میں دیگر کشمیری نوجوانوں کی غیر قانونی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں ضلع کولگام کے علاقے فرصل سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون صائمہ جان کی گرفتاری اور اس کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون کے تحت مقدمہ درج کرنے کی بھی مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ جموں و کشمیر میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا کرنے کے لئے کشمیری خواتین اور بچوں کو نشانہ بنارہی ہے تاکہ کشمیریوں کو جدوجہدآزادی ترک کرنے پر مجبور کیا جاسکے لیکن بھارتی مظالم کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو ختم نہیں کرسکتے۔
ترجمان نے کہا کہ یہ بھارت کی غلط فہمی ہے کہ کریک ڈاؤنز، نظربندیاں اور گرفتاریاں حریت رہنماؤں، کارکنوں اور کشمیری عوام کے عزم کو توڑ سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کاایک جمہوری ملک ہونے کا دعویٰ محض جھوٹ ہے کیونکہ اس نے کشمیریوں کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ان کے حق خودارادیت سے محروم کررکھا ہے۔
انہوں نے مکمل کامیابی تک جدوجہدآزادی جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا، ترجمان نے مہذب دنیا پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا نوٹس لے اور تنازعہ کشمیر کو فوری طورپر حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔
مشہور خبریں۔
بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں مذہبی مقامات کو نشانہ بنانا شروع کردیا
?️ 11 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی دہشت گرد فوج نے مقبوضہ کشمیر میں اب
اپریل
یہ نہیں کہا تھا کرکٹرز یا کسی اور نے مجھے چھیڑ دیا، مومنہ اقبال
?️ 18 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ مومنہ اقبال نے واضح کیا ہے کہ انہوں
اپریل
صیہونی اپنی فوجی ہلاکتوں کی صحیح تعداد کیوں نہیں بتاتے؟
?️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں: اسرائیلی صحافی نے کہا ہے کہ فوج کی ہلاکتیں سرکاری
دسمبر
ہم کسی ملک کو افغانستان میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے: طالبان عہدیدار
?️ 18 مئی 2022طالبان کے نائب وزیر خارجہ شیر محمد عباس استانکزی نے متحدہ عرب
مئی
کورونا سے مرنے والوں کی تعداد میں ریکارڈ توڑ اضافہ
?️ 17 اپریل 2021اسلام اباد (سچ خبریں) پاکستان میں عالمی وباء کورونا وائرس کی تیسری
اپریل
سلامتی کونسل کی یمنی انصار اللہ کے خلاف عائد پابندیوں میں توسیع
?️ 2 مارچ 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمن کی عوامی اور سعودی
مارچ
گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کی قرار داد منظور
?️ 9 مارچ 2021گلگت(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید اور قائد حزب اختلاف
مارچ
بائیڈن کا امریکی عدالت کے اپنے بیٹے کے خلاف فیصلے پر ردعمل
?️ 12 جون 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے آج اپنے بیٹے کے خلاف
جون