?️
سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی جانب سے 5 اگست 2019 کو کیا گیا یکطرفہ فیصلہ، اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے سرینگر میں اپنے انٹرویوز میں کہا کہ جموں و کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پرموجود ایک حل طلب بین الاقوامی تنازعہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے منعقد کئے جانے والے اجلاسوں سے بھارت کے اس دعوے کی قلعی کھل جاتی ہے کہ جموں و کشمیر اس کا اندرونی معاملہ ہے جبکہ جموں و کشمیر میں تعینات اقوام متحدہ کے فوجی مبصر ایک اور ثبوت ہیں کہ کشمیر بین الاقوامی طورپر ایک تسلیم شد ہ تنازعہ ہے۔
سیاسی تجزیہ کاروں اور ماہرین نے واضح کیاکہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کے ایجنڈے سے ہٹانے کی بھارت کی کوشش سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کومسلسل نظرانداز کر رہا ہے۔
بھارت، مقبوضہ کشمیر کو اقوام متحدہ کے ایجنڈے سے اس وقت تک نہیں ہٹا سکتا جب تک کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق تنازعہ کو حل نہ کرلیا جائے، اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے بھارتی منصوبے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کہاکہ کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دینے سے بھارت کا انکار تنازعہ کشمیر کی بنیادی وجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمدکے ذریعے ہی حل کیا جاسکتا ہے جن میں عالمی ادارے کے زیر اہتمام رائے شماری کے ذریعے کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے پر زور دیا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
جرمن شہری بے وطن ہو سکتے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
?️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوہائیو میں امریکہ
ستمبر
ٹرمپ کا امریکہ میں معاشی تبدیلیاں لانے کا دعوی
?️ 10 دسمبر 2025سچ خبریں:امریکی صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اپنے دورِ
دسمبر
انگلینڈ میں اساتذہ ایک بار پھر ہڑتال پر
?️ 4 اپریل 2023سچ خبریں:اسکائی نیوز نے رپورٹ کیا ووٹ دینے والوں میں سے تقریباً
اپریل
ایران نے اپنے پڑوسی ممالک کے لیئے اہم پیغام جاری کردیا
?️ 15 جون 2021تہران (سچ خبریں) ایران نے اپنے پڑوسی ممالکے لیئے اہم پیغام جاری
جون
گوگل فوٹوز کا نیا فیچر، اب بول کر یا لکھ کر تصویریں ایڈٹ کرنا ممکن ہوگیا
?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: گوگل نے اپنی مشہور ایپ گوگل فوٹوز میں نیا فیچر
اگست
برطانوی تھنک ٹینک: غزہ میں طویل جنگ کی حکمت عملی پائیدار نہیں ہے / ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان گہری دراڑ
?️ 17 مئی 2025سچ خبریں: برطانوی تھنک ٹینک چیتھم ہاؤس نے ایک نئے تجزیے میں
مئی
پی ٹی آئی کے 8 اراکین اسمبلی کا جسمانی ریمانڈ کالعدم، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
?️ 13 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی
ستمبر
1973ء کا متفقہ آئین بھٹو شہید کا تاریخی تحفہ ہے۔ آصف علی زرداری
?️ 29 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے
نومبر