?️
سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس کی جانب سے آئے دن دہشت گردی اور کشمیریوں کو ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے اور اب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بھارتی پولیس نے تین کشمیری صحافیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی پولیس نے بدھ کو سرینگر میں کئی صحافیوں کے گھروں پر چھاپوں کے دوران تین کشمیری صحافیوں کو گرفتار کرلیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق پولیس نے تین صحافیوں شوکت احمد موٹا، اظہر قادری اور ہلال میر کو جھوٹے الزامات پر گرفتار کرکے سرینگر کے کوٹھی باغ پولیس سٹیشن میں نظربند کردیا، پولیس نے ان کے لیپ ٹاپ اور موبائل فون بھی ضبط کرلئے۔
شوکت احمد موٹا کشمیر نریٹر جریدے کے چیف ایڈیٹر ہیں، ہلال میر ترکی کے نیوز چینل ٹی آر ٹی ورلڈکے لئے کام کررہے ہیں اور اظہر قادری کئی خبر رساں اداروں کے ساتھ منسلک ہیں، صحافیوں نے اپنے ساتھیوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے پولیس ایکشن کو بھارتی حکومت کی طرف سے کشمیری صحافیوں کو ہراساں کرکے خاموش کرانے کی بھونڈی کوشش قرار دیا ہے۔
دوسری جانب پولیس نے جموں خطے اور بھارتی ریاست کیرالہ سے 21 کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے، بھارتی ریاست کیرالہ کے کوچی شہر میں ضلع راجوری سے تعلق رکھنے والے 18 نجی سیکیورٹی گارڈز کو گرفتار کیاگیا ہے، پولیس نے ضلع پونچھ میں تین نوجوان گرفتار کرلئے۔
دریں اثناء بھارتی حکام نے لوگوں کو متعلقہ تحصیل ہیڈکوارٹروں کی طرف مارچ اور پرامن احتجاجی مظاہروں سے روکنے کے لئے وادی کشمیر میں کرفیو جیسی پابندیاں جاری رکھیں۔
احتجاجی مظاہروں کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی تھی جوبزرگ حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی کی دوران حراست شہادت پر جاری کئے گئے احتجاجی کیلنڈر کا حصہ ہے، بھارتی پولیس نے لوگوں کو فاتحہ خوانی سے روکنے کے لئے حیدرپورہ سرینگر میں سید علی شاہ گیلانی کی قبر کے ارد گرد کا علاقہ بند کردیا ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس نے بدھ کو ایک بیان میں بھارتی فورسز کی طرف سے خاص کر سیدعلی شاہ گیلانی کے انتقال کے بعد وادی کشمیر اور جموں میں پکڑ دھکڑ کی کارروائیوں کی شدید مذمت کی۔
ادھرکشمیر میڈیا سروس کی طرف سے عالمی یوم خواندگی کے موقع پر جاری کردہ ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشمیری بچے قتل عام، محاصرے اور کرفیو کی وجہ سے سکول نہیں جاسکتے ہیں اور بھارت ان کی تعلیم کوایک منصوبہ بند طریقے سے تباہ کر رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ 5 اگست 2019 سے مقبوضہ علاقے میں حالات بدتر ہو چکے ہیں جب مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی اور علاقے کو نئی دہلی کے براہ راست کنٹرول میں لے لیا۔


مشہور خبریں۔
غیر ملکی حکام کی جانب سے شہید صدر کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب اور چند اہم نکات
?️ 26 مئی 2024سچ خبریں: غیر ملکی حکام کا شہید صدر اور ان کے ساتھیوں کو
مئی
اسرائیلی فوج اور پولیس کی سرگرمیاں
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: صیہونی ریاست کے عدلیہ اور قانونی کمیٹی کے اجلاس میں
مئی
ہلیری کلنٹن کا احتجاج کرنے والے طلبہ پر اعتراض
?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: امریکہ کی سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے امریکی یونیورسٹی کیمپس
مئی
صہیونی حکومت کو امریکی ہتھیاروں کی فراہمی کے بارے میں امریکی سینیٹر کا بیان
?️ 16 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی یہودی سینیٹر برنی سینڈرز نے بائیڈن حکومت سے صہیونی
اکتوبر
59 فیصد فرانسیسی لوگ نہیں چاہتے کہ میکرون صدراتی انتخابات میں حصہ نہ لیں
?️ 8 ستمبر 2021سچ خبریں:فرانس میں ہونے والے تازہ ترین سروے کے مطابق صرف 32
ستمبر
یورپی ممالک کے لیے فلسطین کو تسلیم کرنا کیسا ہے؟ناروے کے سفارتکار
?️ 13 جون 2024سچ خبریں: ترکی میں ناروے کے سفیر آنڈریاس گارڈر نے انقرہ میں
جون
بھارت کے پاس پانی روکنے یا بہاؤ میں تبدیلی کا کوئی جواز نہیں: انڈس واٹر کمشنر
?️ 19 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) انڈس واٹر کمشنر پاکستان مہر علی شاہ نے
دسمبر
عمران خان سیاست دان ہیں وہ سب جانتے ہیں:آرمی چیف
?️ 26 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 2ہ سے