?️
سرینگر (سچ خبریں) کشمیری عوام کا ترجمان عمران خان، یہ وہ نعرہ ہے جو آج کل مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں موجود پوسٹروں میں دکھائی دے رہا ہے جہاں وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ساتھ آرمی چیف جنرل جنرل قمر جاوید باجوہ کی تصواری بھی آویزاں کی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کی عوام نے وادی کے مختلف علاقوں میں وزیر اعظم عمران خان اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے پوسٹرز آویزاں کر دئے ہیں۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق حق خودارادیت فورم جموں وکشمیر نے پاکستان سے اپنے پیار اور محبت کا اظہار کرتے ہوئے مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں میں وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے پوسٹرز آویزاں کر دئے گئے۔
کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق پوسٹرز پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، علی امین گنڈا پور، شہریار آفریدی، علی محمد خان اور بیرسٹر سلطان چودھری ki تصاویر بھی موجود ہیں۔
کے ایم ایس کے مطابق پوسٹرز پر تحریک آزادی کشمیر کے سفیر کے علاوہ دیگر تعریفی کلمات، کشمیری عوام کا ترجمان عمران خان کے نعرے، کشمیریوں کا وکیل پاکستان کے نعرے، پاکستانی اور کشمیری یک جان دو قالب کے نعرے سمیت ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے کے نعرے درج ہے۔
حریت رہنماعبدالحمید لون نے بھارتی غیر قانونی قبضے کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی و اخلاقی تعاون پر پاکستان کا شکر ادا کیا, ان کا کہنا تھا کہ پوسٹرز پاکستان اور کشمیریوں کے لازوال رشتے کی عکاس ہیں۔
یاد رہے کہ مقبوضہ وادی میں ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری و ساری ہے, بھارت نے نام نہاد جمہوریت اور سیکولر ازم کی آڑ میں مقبوضہ علاقے میں ظلم وستم کا جو بازار گرم کر رکھا ہے، موجودہ وقت میں اس کی مثال دنیا میں کہیں اور نہیں ملتی۔
مقبوضہ کشمیر ایک ایسا خطہ ہے جس کے عوام اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزارنا چاہتے ہیں جہاں ان کی اکثریت ہے اور وہ سات دہائیوں سے آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں, کشمیری عوام بھارت کی جانب سے کسی قسم کا دباؤ برداشت نہیں کرتی۔
مشہور خبریں۔
اداکار یاسر حسین کو پھر شدیدتنقید کا سامنا
?️ 23 جون 2021کراچی (سچ خبریں) معروف و مشہور پاکستانی اداکار و میزبان یاسر حسین
جون
ایف بی آر نے 56 شہروں میں جائیداد کی قیمت 80 فیصد تک بڑھا دی
?️ 30 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جائیداد کی قیمت کو مارکیٹ ریٹ کے قریب
اکتوبر
تاریخ نیتن یاہو کو مجرم قرار دے گی
?️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں:ترک صدارتی شعبہ ابلاغیات کے سربراہ فخرالدین آلٹن نے مقبوضہ بیت
دسمبر
صیہونیوں کا نیتن یاہو کو ہٹانے کے لیے سپریم کورٹ کو خط
?️ 2 فروری 2024سچ خبریں:عبرانی اخبارکے مطابق 10 صہیونی شخصیتوں نے سپریم کورٹ کو ایک
فروری
یوکرین جنگ بندی کے بارے میں مغربی ممالک کی پس پردہ مشاورت
?️ 7 جون 2022سچ خبریں:سی این این کا کہنا ہے کہ حالیہ ہفتوں میں، امریکہ
جون
کیا ٹرمپ کی اگلی حکومت میں مائیک پومپیو وزیر خارجہ رہیں گے؟
?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں: امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلی انتظامیہ
نومبر
ترکی میں سلامتی اور دہشت گردی کے خطرات
?️ 25 مارچ 2024سچ خبریں: ترکی کے خلاف PKK دہشت گرد گروہ کے سیکورٹی خطرات
مارچ
بائیڈن حکومت عراق اور شام میں داعش کی بحالی کا ارادہ رکھتی ہے: شامی پارلیمنٹ کے ممبر
?️ 6 فروری 2021سچ خبریں:شام کے رکن پارلیمنٹ نے عراق اور شام میں داعشی دہشت
فروری