مقبوضہ کشمیر کے متعدد علاقوں میں یوم پاکستان مبارک باد کے پوسٹر لگا دیئے گئے

مقبوضہ کشمیر کے متعدد علاقوں میں یوم پاکستان مبارک باد کے پوسٹر لگا دیئے گئے

🗓️

سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کے متعدد علاقوں میں یوم پاکستان مبارک باد کے پوسٹر لگا دیئے گئے جن پر قائد اعظم محمد علی جناحؒ، سید علی شاہ گیلانی، محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، مسرت عالم بٹ، آسیہ اندرابی، ناہیدہ نسرین اور فہمیدہ صوفی کی تصاویر موجود ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیر لبریشن الائنس اور اہل جموں و کشمیر نے یوم پاکستان مبارک کے پوسٹرز لگائے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں آویزاں کیے گئے یومِ پاکستان کے پوسٹرز میں قائداعظم محمد علی جناح اور حریت رہنماؤں کی تصویریں بھی موجود ہیں۔

ادھر مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے، قابض بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں کے علاقے مانیہال کا محاصرہ کیا اور سرچ آپریشن کی آڑ میں فائرنگ کرکے چار کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

مقبوضہ کشمیر میں سرچ آپریشن کی آڑ میں کشمیریوں کی نسل کشی جاری ہے ضلع شوپیاں میں قابض بھارتی فوج نے مزید چار نوجوانوں کو شہید کر دیا، بھارت کے خلاف کشمیری سڑکوں پر آگئے۔

مقبوضہ وادی میں ایک اور سیاہ دن، غاصب بھارتی فوج نے جعلی مقابلے میں نہتے بے گناہ کشمیری نوجوانوں سے زندہ رہنے کا حق چھین لیا، مانیہال میں ظالمانہ کارروائی میں پولیس اور سی آر پی ایف کے اہلکاروں نے بھی حصہ لیا، علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی۔

گذشتہ ہفتے بھی ضلع شوپیاں میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا گیا تھا۔ بھارت کی کارروائیوں کے خلاف کشمیری گھروں سے باہر آگئے۔ غاصب فوج کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

دوسری طرف پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبا مفتی نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن کی راہ کشمیر سے ہوکر گزرتی ہے۔

محبوبہ مفتی نے کولگام میں پارٹی کارکنوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا بھارت اور پاکستان کے تعلقات میں کسی بھی قسم کی بہتری طویل عرصے سے زیر التواکشمیر ی عوام کے سیاسی اور جمہوری مطالبات کو حل کرنے کی طرف پیش رفت پر منحصر ہے۔

مشہور خبریں۔

افغانستان ڈرون حملے میں پاکستانی زمین نہیں بلکہ فضا کے استعمال کا ‘سوال’ ہے، فواد چوہدری

🗓️ 6 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی  کے رہنما فواد چوہدری نے

جرنیلوں کی جنگ نیتن یاہو کے مفادات کو پورا کرتی ہے: عبرانی میڈیا

🗓️ 13 جنوری 2025سچ خبریں: ہاریٹز اخبار کے مطابق اسرائیلی فوج کے ڈپٹی چیف آف

وزیراعظم نے شوکت ترین کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ کر لیا

🗓️ 29 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے شوکت ترین کوسینیٹ کاٹکٹ

قومی سلامتی کمیٹی میٹنگ سے اپوزیشن کے بائیکاٹ پرفواد چوہدری کا اہم بیان

🗓️ 3 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپوزیشن کا

ٹرمپ کا یورپی یونین کو یوکرین کی مدد کے لیے نیا مشورہ!  

🗓️ 17 فروری 2025 سچ خبریں:امریکی صدر نے کہا ہے کہ یورپی یونین امریکہ سے

فردوس نقوی نےاسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا

🗓️ 29 جون 2021کراچی(سچ خبریں) پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی نے اپنی اسمبلی

افغانستان سے امریکی ذلت آمیز انخلا کی تحقیقات شروع

🗓️ 15 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سینئر ریپبلکن رکن

کیا اسماعیل ہنیہ کو صیہونیوں نے شہید کیا ہے؟

🗓️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی فوج نے حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے