?️
سرینگر (سچ خبریں) بھارت میں کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کو دیکھتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھارتی حکومت سے اہم مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی جیلوں میں نظربند کشمیریوں کو مقبوضہ کشمیر میں منتقل کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھارتی حکومت اور مقبوضہ علاقے کی قابض انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ بھارتی جیلوں میں نظر بند کشمیریوں کو بھارت بھر میں کورونا کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر واپس مقبوضہ وادی میں منتقل کریں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بار چیئرمین نذیر احمد رونگا کی صدارت میں منعقدہ ایک غیر معمولی اجلاس میں مختلف بھارتی جیلوں میں نظر بند سینکڑوں کشمیریوں کی صحت کی صورتحال پر سخت تشویش کا ا ظہار کیا گیا۔
ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ اجلاس کے دوران بھارتی حکومت اور جموں و کشمیر کی انتظامیہ پر زور دیا گیا کہ وہ پورے بھارت میں جاری کورنا کی شدید لہر کے پیش نظر بھارتی جیلوں میں نظر بند کشمیریوں کو مقبوضہ وادی کی جیلوں میں منتقل کریں۔
بیان میں کہا گیا کہ نظر بندوں کے اہلخانہ اپنے پیاروں کی سلامتی کے بارے میں سخت فکر مند ہیں، بیان میں کہا گیا کہ نئی دلی کی تہاڑ جیل میں نظر بند حریت رہنما شاہد الاسلام کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، دماغ کے سرطان میں مبتلا بشیر احمد بٹ جیل میں نہایت علیل ہیں جبکہ محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، نعیم احمد خان، آسیہ اندرابی، ناہیدہ نسرین، ایاز اکبر، پرویز میر اور فیروز احمد بٹ کی صحت بھی انتہائی گرچکی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بار ایسوسی ایشن کو بھارتی جیلوں میں نظر بند کشمیریوں کی صحت کی صورتحال پر سخت تشویش لاحق ہے اور وہ ان کی مقبوضہ وادی میں منتقلی کا مطالبہ کرتی ہے۔


مشہور خبریں۔
مذہبی ہم آہنگی، قومی بیانیہ کی تشکیل کےلئے قومی پیغام امن کمیٹی تشکیل
?️ 10 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مذہبی ہم آہنگی، قومی بیانیہ کی تشکیل کےلئے
ستمبر
حزب اللہ کے پوائنٹ ٹو پوائنٹ میزائلوں سے صیہونیوں پر مسلسل خوف وہراس طاری
?️ 19 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی فوجی حکام اور ماہرین نے ایک بار پھر اعتراف کیا
فروری
زراعت کی ترقی کیلئے چین سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے: وزیر خارجہ
?️ 12 جون 2021ملتان (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ
جون
امریکی فوجی جارحیت پر عراق کا ردعمل
?️ 3 فروری 2024سچ خبریں: عراق اور شام میں اہداف کے خلاف امریکی فوجی جارحیت
فروری
پاکستان آئندہ ماہ روسی تیل کیلئے آرڈر دے گا، مصدق ملک
?️ 2 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا
اپریل
سعودی عرب میں عوامی بغاوت کے خدشات
?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:سعودی عرب میں اصلاحات کے نام پر محمد بن سلمان کے
جنوری
بائیڈن کا ایک سالہ جائزہ، سب سے کنارہ کشی اختیار کرکے کورونا پر حملہ کریں
?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن ایک ایسے وقت میں وائٹ ہاؤس
جنوری
ایران امریکہ کا سب سے بڑا دشمن ہے: ہیرس
?️ 9 اکتوبر 2024سچ خبریں: سی بی ایس کے ساتھ گفتگو میں امریکی نائب صدر ہیرس
اکتوبر