?️
سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گرد فوج کی جانب سے کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور اب تازہ ترین کاروائیوں کے دوران مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے جس کے بعد گزشتہ روز سے شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد بڑھ کر پانچ ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ہفتہ کو ضلع بانڈی پورہ میں مزید 3 کشمیری نوجوان شہید کر دیے جس سے گزشتہ روز سے شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد بڑھ کر پانچ ہو گئی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے تینوں نوجوانوں کو ضلع کے علاقے سملر میں محاصرے اور تلاشی کی ایک پر تشدد کارروائی کے دوران شہید کیا اور آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔
قبل ازیں اسی علاقے میں ایک حملے میں بھارتی فوج کے تین اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔بھارتی فوجیوں نے گزشتہ روز اسی طرح کی کارروائی میں ضلع بارہمولہ کے قصبے سوپور میں دونوجوان شہید کئے تھے۔
ضلع پونچھ کے علاقے منکوٹ میں ہفتہ کو بارودی سرنگ کے دھماکے میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ ایک اور زخمی ہو گیا۔
دریں اثنا کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے ہفتہ کو جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں محاصرے اور تلاشی کی نام نہاد کارروائیوں کے دوران کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ فوجیوں نے رواں ماہ جولائی میں اب تک 28 کشمیریوں کو شہید کیا جبکہ قابض وحشی فوجیوں نے گزشتہ ماہ جون میں 16کشمیری شہید کیے تھے۔
رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ بھارتی فوجیوں نے جنوری 1989 سے رواں برس 30 جون تک 95 ہزار 8 سو 6 کشمیری شہید کیے ہیں۔
دوسری جانب کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں بھارتی صدر رام ناتھ کووند کے مقبوضہ جموں کشمیر کے مجوزہ دورے کے خلاف منگل کو مکمل ہڑتال کی کال دی ہے، اطلاعات کے مطابق بھارتی صدر کل مقبوضہ علاقے کے تین روز دورے پر پہنچیں گے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے آزادی پسند کشمیریوں پر زور دیا ہے کہ وہ منگل کو سول کرفیو نافذ کریں کیونکہ رام ناتھ کووند کا دورہ کشمیریوں کے رستے ہوئے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے جو بدترین فوجی محاصرے میں زندگی گزار رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
کیا فلسطینی عوام طوفان الاقصی آپریشن سے خوش ہیں؟
?️ 23 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینی مزاحمتی تحریک کے عظیم الشان
مارچ
کل کے بجٹ اجلاس ہونے یا نہ ہونے کا انحصار مسلم لیگ ن کے رویے پر ہے:چوہدری پرویز الہیٰ
?️ 12 جون 2022لاہور(سچ خبریں) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ
جون
جنیوا کانفرنس: دنیا کی جانب سے 9 ارب ڈالر کے اعلانات تاریخی کامیابی ہے، شہباز شریف
?️ 11 جنوری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے جنیوا میں ہونے والی
جنوری
کراچی: فرحان ملک کی دوسرے مقدمے میں گرفتاری پرعدالت برہم، درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
?️ 27 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے صحافی
مارچ
نیتن یاہو کی برطرفی کی علامات کا ایک جائزہ
?️ 13 دسمبر 2021سچ خبریں: جب بینجمن نیتن یاہو 2019 میں لگاتار دو قبل از وقت
دسمبر
ویکسینیشن نہ کرانے کے ناخوشگوار نتائج آنا شروع ہو گئے
?️ 31 اگست 2021لاہور/کوئٹہ(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کے تحفظ کے لئے ویکسینیشن
اگست
ٹرمپ موساد کے جال میں کیسے پھنس گئے؟
?️ 22 مئی 2026سچ خبریں:ایران کے خلاف جنگ اور مذاکرات کے درمیان پھنسے ڈونلڈ ٹرمپ
مئی
کشمیری تنازعہ کشمیر کا پرامن حل چاہتے ہیں
?️ 8 جنوری 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
جنوری