?️
سرینگر (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کو اقوام متحدہ کی واضح ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ صرف ایک نام نہاد ادارہ بن چکا ہے جس کی دنیا میں اب کوئی حیثیت نہیں ہے اور نہ ہی وہ آج تک مظلوموں کو ان کا حق دلانے میں کامیاب رہا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردار نمبر 47 کی منظوری کے 73 برس مکمل ہونے کے موقع پر کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ عالمی ادارے نے 21 اپریل 1948 کی قرارداد سمیت متعدد قراردادیں منظور کیں جن میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کو تسلیم کیا گیا اور جموں و کشمیر میں رائے شماری کرانے پر زور دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے مشرقی تیمور، کوسوو اور جنوبی سوڈان سمیت متعدد بین الاقوامی تنازعات کے حل میں کردار ادا کیا ہے لیکن وہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے قراردادوں کے متعلق اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہا۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی حصوصی حیثیت ختم کرنے کے 5 اگست2019 کے بھارتی اقدام کا مقصد دراصل کشمیریوں کی اصل شناخت مٹانا ہے۔
ترجمان نے عالمی ادارے پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کی مشکلات دور کرنے کیلئے اپنی قرار دادوں پر مزید کسی تاخیر کے عملدرآمد کرائے اور مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت بحال کرانے کے لیے بھارت پر دبائو ڈالے۔
دریں اثنا جموں و کشمیر پیپلزلیگ، جموں و کشمیر ماس موومنٹ اور جموں و کشمیر یوتھ سوشل فورم اینڈ جسٹس لیگ نے اپنے بیانات میں کہا کہ فسطائی بھارتی حکمران مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو مذہبی اور دیگر حقوق سے محروم رکھ کر انسانیت کے خلاف سنگین جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے۔


مشہور خبریں۔
بھارتی حملے میں زخمی ہونے والے افواج پاکستان کے مزید 2 جوان شہید ہوگئے
?️ 14 مئی 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) حالیہ بھارتی جارحیت کے دوران زخمی ہونے والے افواج
مئی
محمد بن سلمان کے مشکل دن
?️ 1 جون 2022سچ خبریں: ماڈرن ڈپلومیسی نے اپنی ایک رپورٹ میں سعودی عرب
جون
اسرائیلی حکومت نے ایران کے خلاف 12 روزہ جنگ بندی کے لیے امریکہ سے مدد طلب کی: انصاراللہ
?️ 22 اکتوبر 2025سچ خبریں: یمن کی انصاراللہ تحریک کے رہنما سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے
اکتوبر
کرپشن کے خلاف بولنے کی وجہ سے حلیم عادل کو سزا دی جا رہی ہے: شبلی فراز
?️ 22 مارچ 2021 اسلام آباد(سچ خبریں) سینیٹر شبلی فراز نے حلیم عادل کی حمایت کرتے
مارچ
روس میں ثقافت کی آڑ میں برطانوی جاسوسی سرگرمیوں کا انکشاف
?️ 6 جون 2025سچ خبریں:روس کی فیڈرل سیکیورٹی سروس نے انکشاف کیا ہے کہ برطانوی
جون
صوبائی صحافی تحفظ بل اسمبلی سے جلد منظور کرایا جائیگا، ناصر حسین شاہ
?️ 7 فروری 2021کراچی: {سچ خبریں} صوبائی صحافی تحفظ بل پر بولتے ہوئے صوبائی وزیر
فروری
مجرم ایک دوسرے کو انعام دیتے ہیں
?️ 9 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کی جنگی مشین کو روکنے میں عالمی برادری
جولائی
گلوکارہ ایوا بی نے حجاب پہننے کی وجہ بتا دی
?️ 21 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی میوزک شو ’کوک اسٹوڈیو‘ کے سیزن
جنوری