بھارتی صدر کا مقبوضہ کشمیر کا دورہ، حریت کانفرنس نے مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا

بھارتی صدر کا مقبوضہ کشمیر کا دورہ، حریت کانفرنس نے مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا

?️

سرینگر (سچ خبریں)  بھارتی صدر کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے دورے کو دیکھتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے حریت پسند کشمیری عوام سے ایک بار پھر اپیل کی ہے کہ وہ بھارتی صدر کے دورے کے موقع پر مکمل ہڑتال کرکے دنیا کو بتادیں کہ بھارتی صدر کی جو اپنی افواج کے سپریم کمانڈر ہیں، ایما ء پر کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو کچلنے کے لئے انہیں ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی صدر کا دورہ ایک ایسے وقت میں ہورہا ہے جب پورے مقبوضہ علاقے میں خونریزی جاری ہے اور کشمیری شہداء کی میتوں کو لواحقین کے حوالے نہیں کیا جاتا بلکہ انہیں مذہبی رسومات کے بغیر نامعلوم قبرستانوں میں دفن کیا جاتا ہے جوانسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے جن کی ضمانت 1948 ء کے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے چارٹرمیں دی گئی ہے۔

ترجمان نے سول آبادی کے خلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال اور بھارتی صدر رام ناتھ کووند کے دورے کے خلاف عوامی احتجاج کو روکنے کے لئے غیر اعلانیہ کرفیو اور سخت پابندیوں کی شدید مذمت کی۔

ترجمان نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل، ایمنسٹی انٹرنیشنل، ہیومن رائٹس واچ اوربین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی سمیت انسانی حقوق کی دیگر بین الاقوامی تنظیموں پر زوردیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے طول وعرض میں قابض بھارتی فورسز کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سخت نوٹس لیں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق جن پر بھارت نے بھی دستخط کررکھے ہیں، تنازعہ کشمیر کو حل کرانے میں مدد دیں۔

دریں اثنا جموں و کشمیر اسلامک پولیٹکل پارٹی کے چیئرمین محمد یوسف نقاش نے بھارتی صدر کے مجوزہ دورے کو بین الاقوامی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کشمیر ی عوام سے مکمل ہڑتال کرنے کی اپیل کی۔

انہوں نے کہا کہ اس دورے سے کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کی جارہی ہے, انہوں نے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہندوتوا کو نافذ کرنے کے لئے وردیوں میں ملبوس لاکھوں بھارتی دہشت گرد روزانہ کی بنیاد پر جعلی مقابلوں میں کشمیریوں کو شہید کر رہے ہیں، آئینی اور ثقافتی یلغار کے ذریعے کشمیر کی شناخت کو مٹانے کے لئے سنگھ پریوارکے لاکھوں دہشت گردوں کو جعلی ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کی جا رہی ہے اور انہیں دیہی دفاعی کمیٹیوں کے نام پر مسلح کیا جارہا ہے۔

مشہور خبریں۔

ہم روس اور چین کے ساتھ جنگ کے دہانے پر ہیں:ہنری کسنجر

?️ 15 اگست 2022سچ خبریں:امریکی خارجہ پالیسی کے شعبے کے ایک سینئر اسٹریٹجسٹ کا کہنا

سوشل میڈیا کیسے اسرائیل کے شانہ بشانہ فلسطینوں سے لڑ رہا ہے؟

?️ 30 اکتوبر 2023سچ خبریں: سوشل میڈیا لوگوں کی زندگیوں کو بدلنے میں اہم کردار

صہیونیوں کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید

?️ 1 مارچ 2022سچ خبریں:   مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں فلسطینی شہریوں کے خلاف

غزہ کے نصف بچوں کو نفسیاتی مدد کی ضرورت

?️ 4 نومبر 2021سچ خبریں: اشاعت کے مطابق UNRWA نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں

جنگی مجرم کی زبان سے امن کی باتیں

?️ 11 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکہ کی نائب صدر اور ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار

لوگ جموں وکشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی بی جے پی کی پالیسیوں کی مزاحمت کریں

?️ 24 اپریل 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

سعودی اتحاد امریکی مفادات کے لیے کام کرتا ہے: یمنی وزیر خارجہ

?️ 6 اکتوبر 2021سچ خبریں:یمنی قومی نجات حکومت کے وزیر خارجہ نے کہاکہ سعودی اتحاد

صہیونیوں کے نقطہ نظر سے مزاحمتی حریک کی ڈرون طاقت

?️ 24 فروری 2022سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین کے آسمانوں میں حزب اللہ کے "حسان” ڈرون کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے