?️
سرینگر (سچ خبریں) بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور اب بھارتی فوج نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع پلوامہ کے علاقے راج پورہ میں 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، فوجیوں نے نوجوانوں کو محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا، جبکہ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروای جاری تھی۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں نہتے کشمیریوں کے قتل عام کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ جون میں بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ علاقے میں 16بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا جبکہ صرف گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 13کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اس سے قبل اسی علاقے میں ایک حملے میں دو بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔
ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت جموں میں جعلی ڈرون حملوں کے جاری ڈرامے میں پاکستان کو ملوث کرنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مودی حکومت اپنی ناکامی کو چھپانے اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی سنگین صورتحال سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو بگاڑنے کیلئے مودی حکومت کے 05 اگست 2019 اور اس کے بعد کئے جانے والے غیر قانونی اقدامات کو موثر طور پر اجاگر کیا ہے۔
انہوں نے واضح کیاکہ بھارتی حکومت پاکستان پر دبائو بڑھانے اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت سے اسے دستبردار کرانے اور دنیا کی ہمدردیاں حاصل کرنے کیلئے جموں میں نام نہاد ڈرون حملوں کا الزام پاکستان پر عائد کر رہی ہے۔
ترجمان نے خبردار کیا کہ بوکھلاہٹ کا شکار مودی حکومت اندرونی اور بیرونی دبائو کو کم کرنے کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتی ہے اور وہ اس مقصد کیلئے اپنا پسندیدہ پاکستان مخالف کارڈ استعمال کرسکتی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کی طرف سے جمعہ کو جاری کی جانیوالی ایک رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ جموں ایئر بیس پر ڈرون حملہ پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے بھارت کی طرف سے ایک اورجعلی کارروائی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ حملہ پاکستان اور جدوجہد آزادی کشمیر کے خلاف بھارت کی ہائبرڈ جنگ کا حصہ ہے، رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ بھارت پاکستان اور تحریک آزادی کشمیر کو بدنا م کرنے کیلئے جعلی کارروائیوں کی طویل تاریخ رکھتا ہے اور سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس، پٹھان کوٹ، اوڑی اور بھارتی پارلیمنٹ پر حملے ماضی میں بھارت کی طرف سے کی گئی جعلی کارروائیوں کی چند مثالیں ہیں۔


مشہور خبریں۔
الشفا ہسپتال میں صہیونی جرائم کے نئے انکشافات
?️ 25 مارچ 2024سچ خبریں: الجزیرہ کے ساتھ بات چیت میں غزہ کے الشفا اسپتال
مارچ
اتوار کے روز تک سندھ سے کسی بھی پی ٹی آئی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کروائے
?️ 15 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اتوار کے روز آخری وقت بھی سند ھ سے
فروری
امارات کے وزیر خارجہ کی ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری سے ملاقات کی
?️ 23 مئی 2024سچ خبریں: متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل
مئی
صیہونی کیسے حقیقتوں کو بدلتے ہیں؟
?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں: فلسطین اور غزہ کے عوام کے بنیادی حقوق کی طرف
اکتوبر
فلسطینوں کا حامی یہودی بھی صیہونی جیل میں
?️ 22 اگست 2022سچ خبریں:فلسطین کی حمایت کرنے والے ایک یہودی کو صیہونیوں کی جانب
اگست
شام میں ایک افواہ سے جولانی حکومت وحشت اور بوکھلاہٹ کا شکار
?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں:شام پر قابض دہشت گرد جولانی حکومت، ایک افواہ کے پھیلنے
جنوری
مہنگائی کے مختلف اسباب ہیں کچھ تو ہمارے کنٹرول سے باہر ہیں، شبلی فراز
?️ 8 مارچ 2021اسلام آباد( سچ خبریں) وفاقی حکومت کے وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر
مارچ
یوکرین جنگ کے عالمی غذائی تحفظ پر اثرات
?️ 13 اپریل 2022سچ خبریں:عالمی غذائی تحفظ کے بہت سے ماہرین کا خیال ہے کہ
اپریل