?️
سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما ایڈووکیٹ دیونیدر سنگھ بہل نے بھارتی حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے پچھلے کوئی سالوں سے کشمیری عوام کی زندگیوں کو جہنم بناکے رکھا ہے اور بھارت بھارت 1947 سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں کررہا ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق دیونیدر سنگھ بہل نے نوشہرہ جموں میں جاری آگاہی مہم کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے اپنی فوج کو کالے قوانین کے تحت مقبوضہ جموں و کشمیر میں قتل عام کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔
حریت رہنما نے کہا کہ بھارتی فوج کشمیریوں کی حق پر مبنی تحریک کو دبانے کیلئے مقبوضہ علاقے میں بے گناہ نوجوانوں کا قتل عام کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی قابض فوج جعلی مقابلوں میں بے گناہ کشمیریوں کو قتل کررہی ہے جس کی تازہ مثال شوپیان میں راجوری سے تعلق رکھنے والے تین بے گناہ نوجوانوں کا بہیمانہ قتل ہے۔
ایڈووکیٹ دیویندر سنگھ بہل نے کہا کہ حریت کانفرنس اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل، ایمنسٹی انٹرنیشنل، ہیومن رائٹس واچ، انسانی حقوق کی دیگر عالمی تنظیموں اور بھارتی سول سوسائٹی سے اپیل کرتی ہے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی پامالیوں کو رکوانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
انہوں نے مقبوضہ کشمیر کو بین الاقوامی مسئلہ بتاتے ہوئے کہا کہ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے جس کا حل ہونا ابھی باقی ہے۔
انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام اپنے حق کے حصول کے لئے جدوجہد کررہے ہیں اور سوشل پیس فورم بھی اسی کام کیلئے آگاہی مہم چلارہا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں دیویندر سنگھ نے کہا کہ الیکشن مسئلہ کشمیر کا حل نہیں، انہوں نے اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق تنازعہ کشمیر کوحل کرنے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ جنوبی ایشیا کو پرامن بنانے کیلئے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔


مشہور خبریں۔
فلسطینی جوانوں کا آئیڈیل کون؟
?️ 20 جون 2023سچ خبریں:مغربی کنارے میں گزشتہ روز جنین کے علاقے میں فلسطینیوں اور
جون
دہشتگردی کا کوئی مذہب، مسلک یا قوم نہیں، قومی یکجہتی سے مقابلہ کریں گے۔ آرمی چیف
?️ 5 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا
مئی
حکومت نے لوٹ مار کلچر کو ختم کر دیا: عثمان بزدار
?️ 5 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے
جولائی
حوثی: صنعا پر حملہ کرنے کی اسرائیل کی جدوجہد اپنی قوت مدافعت کھو چکی ہے
?️ 29 مئی 2025سچ خبریں: یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے صنعا بین الاقوامی
مئی
پی ڈی ایم کا ممکنہ احتجاج، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا تحمل کا مظاہرہ کرنے کی تاکید
?️ 14 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکمران اتحاد، سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی
مئی
امریکی وزیر دفاع کا نیا بحران
?️ 30 مارچ 2025سچ خبریں: امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسٹ کی اہلیہ مبینہ طور پر
مارچ
وزیراعظم نے کہا کسی کا بھی احتساب ہو سکتا ہے: فواد چوہدری
?️ 28 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ
اپریل
صیہونیوں کے سعودی عرب دوروں کی تعداد میں اضافہ
?️ 15 اگست 2022سچ خبریں:ایک صہیونی سیاح اپنی گاڑی کے ساتھ متحدہ عرب امارات سے
اگست