مقبوضہ کشمیر میں دفعہ 370 اور 35A کی واپسی کا مطالبہ زور پکڑنے لگا

مقبوضہ کشمیر میں دفعہ 370 اور 35A کی واپسی کا مطالبہ زور پکڑنے لگا

?️

سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کی سیاسی جماعتوں کی جانب سے دفعہ 370 اور 35A کی واپسی کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے اور متعدد سیاسی جماعتوں نے 5 اگست 2019 سے پہلے کی پوزیشن کی بحالی کا مطالبہ شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے قابض بھارتی افواج کی طرف سے قتل وغارت اور گرفتاریوں کا سلسلہ تیزکرنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ورکنگ وائس چیئرمین غلام احمد گلزار نے سرینگر میں جاری ایک بیان کہا کہ بھارتی فوجی مختلف بہانوں سے انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں کررہے ہیں۔

انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اور دیگر عالمی اداروں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بڑے پیمانے پر قتل و غارت، شہریوں پر شدید جسمانی تشدد، املاک کی تباہی اور غیر قانونی گرفتاریوں کا سخت نوٹس لیں۔

حریت رہنما نے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمدکے حوالے سے اپنے وعدے پورے کریں۔

دریں اثناء مقبوضہ جموں و کشمیر کی علاقائی سیاسی جماعتوں کی طرف سے دفعہ 370 اور 35A کے تحت جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ زور پکڑ نے لگاہے۔

بھارتی پارلیمنٹ کے رکن اور نیشنل کانفرنس کے رہنما جسٹس (ریٹائرڈ) حسنین مسعود ی نے ایک دوسرے رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی کے ہمراہ سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایک آواز ہوکر 5 اگست 2019 سے پہلے کی پوزیشن کی بحالی کے مطالبے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے سے جموں و کشمیر کے لوگوں میں احساس محرومی مزید بڑھا ہے، حریت رہنما جاوید احمدمیر، جموں و کشمیر پیپلز لیگ، جموں و کشمیر ماس موومنٹ، تحریک وحدت اسلامی اور اسلامی تنظیم آزادی نے سرینگر سے جاری اپنے بیانات میں کہاکہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی سخت گیر پالیسی کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو توڑنے میں ناکام رہی ہے۔

انہوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے حالیہ بیان اور بھارت کے ساتھ تجارت کو مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت کی بحالی کیساتھ مشروط کرنے کے پاکستانی کابینہ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔

مشہور خبریں۔

افغانستان کی صورتحال کی وجہ سے بھی سکیورٹی کے چیلنجز سامنے آئے ہیں

?️ 18 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے

زلزلے میں اب تک 6234 افراد ہلاک ہوچکے ہیں: ترکی

?️ 8 فروری 2023سچ خبریں:الجزیرہ نے بدھ کی صبح اعلان کیا کہ شام کے زلزلے

صہیونیوں کو رمضان المبارک کے دوران سیف القدس کے دوبارہ شروع ہونے کا خوف

?️ 21 فروری 2022سچ خبریں:صہیونی حکام نے اعلان کیا ہے کہ اس سال رمضان کے

کابل میں روسی سفارتخانے کے قریب دھماکہ

?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:روسی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ کابل میں اس ملک

2021 میں 31 اسرائیلی فوجی مارے گئے

?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں: عبرانی اخبار ہیوم نے رپورٹ کیا کہ 1988 میں تین

’کورٹ مارشل کیے گئے‘ ریٹائرڈ جنرل کا اپنا نام کلیئر کرانے کیلئے قانونی جنگ جاری رکھنے کا عزم

?️ 9 جنوری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نئی فوجی قیادت نے غیر ملکی جاسوسوں کے ساتھ

صہیونی فوج میں نیا بحران

?️ 28 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ جنگ کے دوران مزاحمتی گروپوں کے کامیاب حملے نے

خیبرپختونخوا: پرانی گاڑیوں پر پابندی عائد کر دی گئی

?️ 16 دسمبر 2021پشاور (سچ خبریں) محکمہ ٹرانپسورٹ نے خیبرپختونخوا میں پرانی گاڑیوں پر پابندی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے