?️
سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے کشمیری عوام کی نسل کشی جاری ہے جس کے مدنظر قائد حریت سید علی شاہ گیلانی نے جمعہ کو مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قائد تحریک آزادی کشمیر سید علی شاہ گیلانی نے مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی جاری نسل کشی اور شعائر اسلام کی بے حرمتی کے خلاف جمعہ کو ہڑتال اور مظاہروں کا اعلان کرتے ہوئے قوم سے اپیل کی ہے کہ وادی میں انسانی حقوق کی بدترین بھارتی پامالی کے خلاف جمعہ کو مکمل ہڑتال اور نماز جمعہ کے بعد ہر ضلعی صدر مقام پر احتجاجی مظاہروں کا اہتمام کریں۔
سید علی شاہ گیلانی نے کہا کہ مقبوضہ وادی کے شوپیاں، پلوامہ، اور بیج بہاڑہ علاقوں میں نام نہاد فوجی حصار کے دوران 12کشمیری نوجوانوں کو شہید کرنے کے ساتھ ساتھ مسجد اور قرآن مجید کی بے حرمتی کرکے قابض فوج نے ایک بار پھر اپنی ذہنی پستی اور اخلاقی دیوالیہ پن کا مظاہرہ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنا اگرچہ فسطائیت کی علمبردار بھارت کی موجودہ حکمران جماعت کا محبوب مشغلہ رہا ہے لیکن ہم بھارتی حکمرانوں کو انتباہ کرنا چاہیے ہیں کہ کشمیر میں ان کے ان مذموم ہتھکنڈوں کو ہرگز برداشت نہیں کیاجائے گا۔
انہوں نے بھارت کو شدید انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارتی حکمران اس زعم میں ہیں کہ اس طرح کی مذموم حرکتوں سے وہ کشمیری عوامکو اپنے موقف سے ہٹنے یا اپنے مطالبہ آزادی سے دستبردار ہونے کے لیے مجبور کرسکتے ہیں توہ وہ جان لیں کہ یہ ان کی خام خیالی ہے اور غیر ممکن اور محال کام ہے لہٰذا اس خیال کو چھوڑ دیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مذہب اور مذہبی مقامات پر اس طرح کے گستاخانہ حملوں کے انتہائی تباہ کن نتائج سامنے آئیں گے اور یہی بات بھارتی حکمرانوں کے ساتھ ساتھ عالمی اداروں اور عالمی برادری پر بھی یہ اخلاقی ذمے داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے خوابیدہ ضمیر کو جھنجھوڑ کر کشمیر میں جاری بھارتی جرائم کا نوٹس لیتے ہوئے بھارت کے خلاف قرار واقعی کارروائی کریں۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینی اساتذہ اور اسکولوں کی نگرانی کے قانون کی منظوری
?️ 4 جون 2023سچ خبریں: مجوزہ قانون کی بنیاد پر صہیونی انٹیلی جنس اینڈ انٹرنل
جون
اسرائیلی فوج نے سید حسن نصراللہ کے قتل کا دعویٰ کیا
?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: ایک سرکاری بیان میں، اسرائیلی حکومت کی فوج نے دعویٰ کیا
ستمبر
پیپلز پارٹی وفاق و پنجاب حکومتوں میں شامل ہوسکتی ہے۔ خواجہ آصف
?️ 1 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے
جولائی
افغانستان میں امریکی دہشت گردی، قیام امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ
?️ 22 مارچ 2021(سچ خبریں) افغانستان میں اگر امن ہوجائے تو امریکی مفادات خطرے میں
مارچ
حافظ سعید کے بیٹے پر ممکنہ سفری پابندی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست
?️ 11 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) کالعدم تنظیم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید
مارچ
راکٹ حملے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، دشمن بہانے تراش رہا ہے:حزب اللہ
?️ 23 مارچ 2025 سچ خبریں:حزب اللہ نے جنوبی لبنان سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی
مارچ
آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ 2025 کا سفر کامیابی سے اختتام پذیر
?️ 23 اگست 2025راولپنڈی (سچ خبریں) آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ 2025 کا
اگست
شمالی وزیرستان میں دو دہشتگرد ہلاک
?️ 19 دسمبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی
دسمبر