?️
سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کشمیری جوانوں کی گرفتاری پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری جوانوں کو بغیر کسی وجہ کے اور صرف ایک معمولی بیان کی بنیاد پر گرفتار کرنا غیر قانونی اور غیر انسانی حرکت ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ ایک کشمیری سیاسی کارکن کی محض اس بیان کی پاداش میں گرفتاری کہ انہیں غیر کشمیری افسروں سے زیادہ مقامی کشمیری افسروں سے زیادہ توقعات وابستہ ہیں نوکر شاہی کے بے لگام اختیارات کا نتیجہ ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق عمر عبداللہ نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ یہ ناقابل قبول ہے کہ کسی شخص کو ایک بے ضرر سے بیان پر جیل بھیج دیا جائے۔
واضح رہے کہ بھارتی پولیس نے ضلع گاندربل کے علاقے صفا پورہ کے رہائشی ایک پچاس سالہ شخص سجاد راشد صوفی کو اس وجہ سے گرفتار کیا کہ انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر سے کہا تھا کہ کشمیر کے مقامی افسر لوگوں کے مسائل بہتر طور پر سمجھ سکتے ہیں اور انہیں غیر مقامی افسران سے کوئی توقع نہیں ہے۔
سجاد رشید کی بات سے اترپردیش سے تعلق رکھنے والے گاندربل کے ڈپٹی کمشنر ناراض ہوگئے اور انہیں جیل میں ڈال دیا۔
کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ اور پیپلز کانفرنس نے بھی سجاد احمد کی گرفتاری پر شدید تنقید کی ہے اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
مشہور خبریں۔
امریکہ تکفیری دہشت گردوں کو جدید اسلحہ فراہم کرتا ہے:عراقی پارلیمنٹ ممبر
?️ 31 جولائی 2021سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے خطے اور عراق میں تکفیری
جولائی
شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر روسی حملہ
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:روس نے شام کے شہر ادلب میں واقع دہشتگردوں کے ٹھکانوں
اکتوبر
دو بار محبت کی، پہلی ناکام ہوئی، دانیا انور
?️ 27 نومبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکارہ دانیا انور نے کہا ہے کہ
نومبر
فلسطینیوں کی شہریت کی منسوخی کا قانون پاس کرنے سے صورتحال بگڑنے کا خطرہ
?️ 16 فروری 2023خودساختہ تنظیم کی وزارت خارجہ نے صہیونی پارلیمنٹ کی طرف سے فلسطینی
فروری
حزب اللہ کے مقابل میں صیہونی حکومت کی شکست
?️ 28 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 13 کے سروے کے نتائج
نومبر
پاکستانی سیاسی لیڈروں کا سعودی عرب اور ایران سے مطالبہ
?️ 24 اکتوبر 2023سچ خبریں: پاکستان کے سیاسی رہنماؤں اور قدس عوامی کمیٹی کے اراکین
اکتوبر
جنگ شروع ہونے کے بعد سے ہماری فوج میں 6 گنا اضافہ ہوا:یوکرینی صدر
?️ 23 مئی 2022سچ خبریں:یوکرین کے صدر نے اعلان کیا کہ روس کے ساتھ جنگ
مئی
ایون فیلڈ، العزیزیہ ریفرنس: سزا کے خلاف نواز شریف کی اپیلیں بحال
?️ 26 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن)
اکتوبر