🗓️
سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام ممتاز شہید حریت رہنماؤں میر واعظ مولوی محمد فاروق، خواجہ عبد الغنی لون اور شہدائے حول کو ان کے یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کیلئے کل جمعہ کو مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا گیا ہے، جبکہ اس دوران مزار شہداء سرینگر کی طرف مارچ بھی کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ہڑتال کی کال میر واعظ عمر فاروق کی سرپرستی میں قائم حریت فورم اور کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے۔
بھارتی ایجنٹوں نے 2002ء میں اسی دن خواجہ عبدالغنی لون کو اس وقت شہید کیا تھا جب وہ مزار شہداء سرینگر میں ایک اجتماع سے خطاب کے بعد واپس آرہے تھے۔
میر واعظ عمر فاروق کی طرف سے اعلان کردہ پروگرام کے مطابق ہڑتال اور مارچ کے علاوہ کشمیر کاز اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کو اجاگر کرنے کیلئے سوشل میڈیا پر ایک بھرپور مہم چلائی جائے گی۔
پورے مقبوضہ علاقے میں پوسٹر اور بینر بھی لگائے جائیں گے، اس دن پورے مقبوضہ علاقے کی مساجد میں دعائیہ مجالس کا اہتمام کیا جائے گا۔
آزاد جموں و کشمیر، پاکستان اور دنیا بھر میں اس روز احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی اور دعائیہ مجالس کا اہتمام کیا جائے گا، فیصل مسجد اسلام آباد میں کل شہداء کی بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا کی جائے گی اور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 1990 میں اس دن میر واعظ مولوی محمد فاروق کو بھارتی ایجنسیوں کے ایجنٹوں نے سرینگر میں ان کی رہائش گاہ پر گولی مار کر شہید کردیا تھا، بھارتی فوجیوں نے سرینگر کے علاقے حول میں ان کے جنازے پر اندھا دھند فائرنگ کرکے 70سوگواروں کو بھی شہید کیا تھا۔
مشہور خبریں۔
سیف علی خان پر گھر میں گھسنے والے شخص کا چاقو سے حملہ، شدید زخمی ہوگئے
🗓️ 17 جنوری 2025سچ خبریں: بولی وڈ کے مشہور اداکار سیف علی خان ممبئی میں
جنوری
مارب میں سعودی ہتھیاروں سے لدے قافلے کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
🗓️ 16 فروری 2022سچ خبریں: صوبہ مارب میں سعودی ہتھیاروں سے لدے ٹرکوں کے قافلے
فروری
یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی ناقابل قبول: روس
🗓️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں: روس کے نائب وزیر خارجہ الیگزینڈر گروشکو نے منگل کو
ستمبر
مصر کئی دنوں سے لگاتار حادثوں کا شکار
🗓️ 27 مارچ 2021سچ خبریں:نہر سوئز کے بند ہونے اور دو ٹرینوں کے تصادم کے
مارچ
چین ہماری سرحدوں کے قریب پہنچ رہا ہے: نیٹو
🗓️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں:نیٹو کے سکریٹری جنرل جینس سٹولٹن برگ نے ایک بیان میں
اکتوبر
حوثیوں کے انتہائی ضدی ہیں: سی ان ان
🗓️ 7 اپریل 2025سچ خبریں: حالیہ ہفتوں میں امریکی فوج نے قابض اسرائیلی حکومت کا ساتھ
اپریل
کالعدم تنظیم لبیک پاکستان کے خلاف اسدر عمر کا اہم بیان سامنے آگیا
🗓️ 29 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا
اکتوبر
صہیونی بے چینی اور تناؤ میں غرق
🗓️ 22 اگست 2023سچ خبریں:ہیبرون میں آج دوپہر کے وقت ہونے والی فائرنگ کی کارروائی
اگست