?️
سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے 27 اکتوبر کو جموں و کشمیر کی عصری تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 1947میں بھارت نے بین الاقوامی قوانین کی صریحا خلاف ورزی کرتے ہوئے اس علاقے پر زبردستی قبضہ کرلیا تھا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں 27اکتوبر 1947کے حملے کوبھارت کی غیر قانونی اورغیر اخلاقی جارحیت قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی فوجی قبضے نے جموں وکشمیر کو کئی دہائیوں کے ظلم و تشدد، عدم استحکام اور خونریزی میں دھکیل دیا ہے، جس سے کشمیری عوام کی بقا کو خطرہ لاحق ہے۔
حریت ترجمان نے کہا کہ یہ دن بھارت کے غیر قانونی قبضے کے آغاز کی علامت ہے، جس دوران بھارت نے کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق کو مسلسل پامال کیا اوروحشیانہ ریاستی دہشتگردی کے ان کی جائز تحریک آزادی کو کچلنے کی ناکام کوشش کی ۔
انہوں نے کشمیری عوام پر زور دیا کہ وہ 27اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں اور اقوام متحدہ کے تسلیم شدہ حق خودارادیت کے حصول کے لیے اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کریں۔
حریت ترجمان نے مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بی جے پی حکومت کی روایتی ہٹ دھرمی پر مبنی پالیسی کی شدید مذمت کی۔
انہوں نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے اور تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کے لیے اہم اقدامات کرے۔
مشہور خبریں۔
دفاع ناقابل تسخیر بنانے کا دن ’یوم تکبیر‘ آج منایا جا رہا ہے
?️ 28 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) 1998 میں آج کے دن کیے گئے کامیاب
مئی
توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان 23مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب
?️ 17 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی چیئرمین
مئی
ٹرمپ نے پیوٹن سے ملاقات کے لیے وقت اور جگہ کا کیا اعلان
?️ 9 اگست 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹرتھ سوشل”
اگست
الجزائر نے یورپ کو گیس پہنچانے کی امریکی پیشکش کو مسترد کیا
?️ 21 مارچ 2022سچ خبریں: یوکرین کی جنگ کے درمیان الجزائر نے اسپین تک
مارچ
وزیراعظم، آرمی چیف کی ملاقات
?️ 13 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی بجٹ 24-2023 پیش ہونے کے بعد پہلی
جون
پی ڈی ایم کے پاس اب کوئی حکمت عملی نہیں:پیپلز پارٹی
?️ 19 مارچ 2021اسلام اباد( سچ خبریں) اسمبلیوں سے اجتماعی استعفوں سے متعلق پاکستان پیپلز
مارچ
عالمی بینک کا ذیلی ادارہ ریکوڈک منصوبے کیلئے 30 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا
?️ 11 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی بینک کا نجی سرمایہ کاری ونگ، انٹرنیشنل
اپریل
ہم یمنیوں کی استقامت کی تعریف کرتے ہیں: لبنانی وزیر
?️ 2 جولائی 2022سچ خبریں: لبنان کے سابق وزیر اطلاعات جارج قرداحی نے اپنے ایک
جولائی