لبریشن فرنٹ کے زیر اہتمام "سیو یاسین ملک کانفرنس”26اگست کومنعقد کی جائے گی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) مودی کی بھارتی حکومت جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے غیر قانونی طورپر نظربند چیئرمین محمد یاسین ملک کو مسلسل بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہی ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق لبریشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان محمد رفیق ڈار نے ایک بیان میں یاسین ملک کو ان کے سیاسی عقائد کی وجہ سے جھوٹے اور من گھڑت مقدمات میں یکطرفہ عدالتی کاروائی کے نتیجے میں مئی2022 کو دی جانے والی عمر قید کی سزا کو اب بھارتی حکومت پھانسی کی سزا میں تبدیل کروانے پر تلی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ لبریشن فرنٹ نے یاسین ملک کی آواز بلند کرنے کیلئے 26اگست بروز منگل کواسلام آباد میں "سیو یاسین ملک کانفرنس” منعقد کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔ کانفرنس میں مقتدر سیاسی رہنمائوں کے علاوہ نامور صحافتی برادری، انسانی حقوق اور سول سوسائٹی سے وابستہ نمائندگان شرکت کریں گے۔

کانفرنس میں کنٹرول لائن کے دونوں اطراف کی سیاسی تنظیموں کے سربراہان کے علاوہ انسانی حقوق اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں لبریشن فرنٹ کے مرکزی وائس چیئرمین سلیم ہارون کی سربراہی میں ایک انتظامی کمیٹی سرگرم ہے، جو کانفرنس کے انتظامات کو حتمی شکل دے رہی ہے۔

کانفرنس میں شرکا کی طرف سے یاسین ملک کے خلاف قائم کئے گئے بے بنیاد مقدمات اور بھارتی اقدامات سے متعلق قابل عمل تجاویز پر مبنی قومی سطح کے اہم پروگرامات و اقدامات کا اعلان کیاجائے گا۔

مشہور خبریں۔

مادورو نے اعلان کیا کہ وینزویلا کی تیل تنصیبات پر 60 حملوں کو ناکام بنا دیا گیا

?️ 29 مئی 2025سچ خبریں: وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے اعلان کیا ہے کہ

پیٹرول کی قیمت نمایاں کمی کے بعد 300 روپے سے نیچے آنے کا امکان

?️ 13 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آنے والے جائزے

اعلیٰ سطحی امریکی وفد کے یمن میں المہرہ کے دورے کا مقصد کیا ہے؟

?️ 5 مارچ 2023سچ خبریں:امریکہ کے سفیر اسٹیفن فیگن جمعہ کے روز ملک کی بحریہ

لبنانی عہدیدار کی طرف سے صہیونی حکام کو سخت انتباہ

?️ 29 جولائی 2024سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر الیاس بوصعب نے اس بات پر

بجٹ کی منظوری پر فردوس عاشق کی عوام کو مبارکباد

?️ 26 جون 2021لاہور (سچ خبریں) پنجاب کا مالی سال 22-2021ء کا بجٹ منظور ہونے

صیہونی انتہا پسند اور ہزاروں صیہونی آبادکاروں کا حرم ابراہیمی پر حملہ

?️ 24 نومبر 2024سچ خبریں:میڈیا رپورٹس کے مطابق صیہونی حکومت کے انتہاپسند وزیر برائے داخلی

ترک سیاست میں ہنگامہ خیز موڑ

?️ 23 مارچ 2025 سچ خبریں:ترکی کی حزبِ اختلاف سے تعلق رکھنے والے استنبول کے

کیا 80 ٹن سے زائد کا بم مارنے سے حزب اللہ ختم ہو گئی؟

?️ 30 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے سید حسن نصراللہ کو شہید کرنے کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے