?️
سری نگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سری نگر اور دیگر علاقوں میں پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں جن میں گروپ 20 ملکوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقے جموں و کشمیر میں ہونے والے اجلاس کا بائیکاٹ کریں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے دیواروں ، ستوں اور بجلی کے کھمبوں پر چسپاں کیے گئے پوسٹروں میں گروپ 20 ملکوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس بات کا ادراک کریں کہ بھارت نے جان بوجھ کر متنازعہ خطے میں اجلاس رکھا ہے جسکا واحد مقصد کشمیر مخالف منصوبوں ، اقدامات کو چھپانا اور عالمی برادری کو یہ تاثر دینا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں حالات معمول کے مطابق ہیں۔
پوسٹروں میں کہاگیا کہ گروپ 20ملکوں کو یہ بات نہیں بھولنی چاہیے کہ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم کا ارتکاب کر رکا ہے لہذا انہیں سرینگر میں منعقدہ ہونے والے اجلاس میں شرکت کے بجائے بھارت پر زور دیا چاہیے کہ وہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق انکا پیدائشی حق، حق خود ارادیت دے۔پوسٹروں میں سعودی عرب اور ترکی سے خاص طورپر اپیل کی گئی کہ وہ سرینگر میں اجلاس کا مکمل بائیکاٹ کریں۔پوسٹر وں کے ذریعے اقوام متحدہ سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ جموں وکشمیر کے بارے میں اپنی پاس کردہ قراردادوں کی پاسداری کرے اور ان پر عملدرآمد کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالے۔
یہ پوسٹر فیس بک اور ٹوئٹر سمیت سماجی رابطوں کی دیگر سائٹوں پر بھی اپ لوڈ کیے گئے ہیں۔پوسٹروں میں گروپ 20 ملکوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس بات کا ادراک کریں کہ بھارت نے جان بوجھ کر متنازعہ خطے میں اجلاس رکھا ہے جسکا واحد مقصد کشمیر مخالف منصوبوں ، اقدامات کو چھپانا اور عالمی برادری کو یہ تاثر دینا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں حالات معمول کے مطابق ہیں۔
مشہور خبریں۔
براہِ راست اور بالواسطہ مذاکرات میں فرق؛ ایران کے ساتھ ٹرمپ کے دو ممکنہ منظرنامے
?️ 11 اپریل 2025سچ خبریں:بین الاقوامی امور کے تجزیہ کار نے امریکی دھمکیوں کے تسلسل
اپریل
فلسطین پر اسرائیلی دہشت گردی اور عالمی برادری کا شرمناک ردعمل!!!
?️ 14 مئی 2021(سچ خبریں) ایک طرف جہاں دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد
مئی
اسرائیلی فوج نے غرب اردن میں ایک فلسطینی خاتون کو گولیاں مار کر شہید کردیا
?️ 17 جون 2021غرب اردن (سچ خبریں) اسرائیلی دہشت گرد فوج نے فلسطین کے علاقے
جون
اسرائیل کے وسیع حملوں کے بارے میں اہم نکات
?️ 4 مئی 2025سچ خبریں: 8 دسمبر 2024 کو بشار الاسد کی حکومت کے زوال
مئی
بن سلمان ایک دماغی بیمار قاتل ہے:سابق سعودی انٹیلی جنس عہدہدار
?️ 25 اکتوبر 2021سچ خبریں:سعودی عرب کے ایک سابق سینئر سکیورٹی عہدیدار نے 2017 میں
اکتوبر
اسرائیل کا ایک سال کا کارنامہ؛ خواتین اور بچوں کا قتل
?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: تحریک حماس کے سینیئر رہنما طاہر النونو نے اعلان کیا
اکتوبر
ترکی کے مرکزی بینک کی سربراہی ایک خاتون کے سپرد
?️ 9 جون 2023سچ خبریں:ترکی کی تاریخ میں پہلی بار رجب طیب اردوغان نے اس
جون
انسٹاگرام کی جانب سے چائلڈ پورنوگرافی الزامات کے تحت اکاؤنٹس بند کیے جانے کا انکشاف
?️ 13 جولائی 2025سچ خبر: سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام کی جانب سے غلط چائلڈ
جولائی