?️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ علاقے میں جاری بھارتی ریاستی دہشتگردی اور مظالم میں تیزی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فورسز اہلکار محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران کشمیریوں کو بڑے پیمانے پر ہراساں کرتے ہیں اور تذلیل کا نشانہ بناتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کشمیریوں کو جدوجہد آزادی سے دستبرار کرانے کیلئے انکی املاک کی ضبطی کوجنگ ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے کشمیر پر متعدد قراردادیں پاس کر رکھی ہیں جن پر ایک طویل عرصہ گزرجانے کے باوجود عملدرآمد نہیں ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز نے پبلک سیفٹی ایکٹ اور یو اے پی اے جیسے کالے قوانین کے تحت ہزاروں کشمیری نوجوانوں کو غیر قانونی طور پر نظر بند کر کھا ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت کی تمام تر چیرہ دستیوں کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ شہداءکے مشن کی تکمیل تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں ۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک ہونے کا دعویدار بھارت جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا ارتکاب کر رہا ہے جو عالمی برادری کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارتی فوجیوں کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں بڑ ے پیمانے پر جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو رکوانے کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالے ۔ ترجمان نے اقوام متحدہ پر بھی زور دیا کہ تنازعہ کشمیر کو اپنی پاس کردہ قراردادوں کے مطابق حل کرانے کیلئے کردار ادا کرے ۔
مشہور خبریں۔
ہیروشیما کے خلاف خوفناک امریکی جرائم کی 76 ویں برسی
?️ 7 اگست 2021سچ خبریں:امریکہ نے 76 سال قبل سب سے پہلے ایٹم بم کو
اگست
ہم کسی کو بھی روس کو دھمکی دینے کی اجازت نہیں دیں گے: پیوٹن
?️ 10 مئی 2024سچ خبریں: ماسکو کے ریڈ اسکوائر میں عظیم محب وطن جنگ میں فتح
مئی
جنوبی ایشیا میں طاقت کا توازن؛ بھارت کی فوجی برتری یا پاکستان کی جوہری ڈیٹرنس؟
?️ 28 اپریل 2025 سچ خبریں:بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی اور
اپریل
یمن کے غزہ جنگ میں داخل ہونے کے نتائج
?️ 27 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ جنگ میں داخل ہو کر یمن نے ظاہر کیا
مارچ
اسرائیل کا یروشلم میں آباد کاری کا نیا منصوبہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف
?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں: اردن کی وزارت خارجہ کے ترجمان ہیثم ابو الفل نے
جنوری
ترکی کا 2024 کا بجٹ کیسا ہے؟
?️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں: پیپلز ریپبلک پارٹی کے نمائندے نے آئندہ سال کے بجٹ
دسمبر
بغداد میں امریکی سفارت خانے کا خطرناک مشن
?️ 13 دسمبر 2021سچ خبریں:عراق میں امریکی سفارت خانہ کا مشن سفارتکاری سے زیادہ فوجی
دسمبر
انتخابات میں سیکیورٹی نہیں دے سکتے، فوج کا وزارت داخلہ کو جواب
?️ 9 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) جی ایچ کیو نے کہا ہے کہ مسلح
فروری