🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں کشمیر شاخ نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں مسلسل بھارتی مظالم کا شکار کشمیری خواتین کو شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں کشمیر شاخ نے آج”خواتین کے عالمی دن “ پر کنوینر محمود احمد ساغر کی صدارت میں اسلام آباد میں ایک سمینار منعقد کیا ۔سیمینار کی مہمان خصوصی سابق ڈپٹی اسپیکر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی مہر النسا تھی۔ سیمینار کے مقررین نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خواتین کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری خواتین بھارتی درندگی کا ڈٹ کر مقابلہ کررہی ہیں جبکہ بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار کشمیری خواتین پر ظلم و تشدد اور ان پرجنسی حملوں کو ایک جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر تحریک آزادی کشمیر میں لازوال قربانیاں پیش کرنے والی خواتین کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہاکہ کنن پوشپورہ اجتماعی عصمت دری، شوپیاں کی سترہ سالہ آسیہ جان اور اس کی بھابھی نیلو فر کی اجتماعی آبروریزی اور قتل اور کٹھوعہ کی آٹھ سالہ بچی آصفہ بانو کا اغواء، اجتماعی آبروریزی اور قتل کے المناک واقعات بھارتی فوجیوں کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں خواتین پر مظالم کی واضح مثالیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجیوں نے سینکڑوں کشمیری خواتین اور بچیوں کو مہلک پیلٹ گنوں سے نشانہ بنایا اوراپنا حق خودارادیت مانگنے پر حریت رہنماﺅں آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین سمیت کئی کشمیری خواتین کو جیلوں میں قید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیرمیں ہزاروں خواتین ایسی ہیں جن کے والد، بھائیوں ، بیٹوں اور شوہروں کو بھارتی فوجیوں نے جبری طورپرلاپتہ کردیا ہے ۔
مقررین نے اقوام متحدہ،او آئی سی اور عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ کشمیریوں کو انکا حق خودارادیت دلانے کیلئے بھار ت پر دباﺅ بڑھائیں۔سیمینار میں محمد فاروق رحمانی، میر طاہر مسعود، ، امتیاز وانی، شہناز خان، نسار مرزا، داواﺅد یوسف زئی، شیخ ، حاجی سلطان بٹ، ، شیخ عبدل ماجد، گلشن احمد ، منظور احمد ڈار، راجہ خادم حسین، رئیس احمد میر، ،عبدل مجید لون، زاہد اشرف، سیدمشتاق ، میاں مظفر، مشتاق احمد بٹ، اعجاز رحمانی ، شیخ یعقوب ، خورشید میر ،محمد اشرف ڈار، نذیر احمد کرنائی، شوکت احمد بٹ اور دیگر نے شرکت کی۔
مشہور خبریں۔
عمران خان نے سعودی عرب سے آتے ہی اجلاس طلب کر لیا
🗓️ 10 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کا کامیاب
مئی
امریکیوں کے خلاف عراقی سیکورٹی کمانڈروں کا موقف کیسا ہے؟
🗓️ 12 فروری 2024سچ خبریں: عراق کے سیاسی تجزیہ کار نے امریکی حملہ آوروں کو
فروری
روضہ امام حسین (ع) کے ارد گرد کڑی نگرانی
🗓️ 26 جولائی 2023سچ خبریں:آستان امام حسین (ع) سے وابستہ محکمہ نظم و نسق نے
جولائی
انگلستان کے ایک علاقے میں مسلمان وزیر کا استعفیٰ
🗓️ 29 اپریل 2024سچ خبریں: لندن سے حمزہ یوسف برطانیہ کے خطے کے پہلے سینئر سیاستداں
اپریل
خطے کی بدلتی صورتحال ہمارے عزم کا امتحان ہے: وزیر اعظم
🗓️ 14 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں یوم آزادی کی تقریبات جاری
اگست
طاقت اور اقتدار کے نشے میں چور سعودی ولی عہد
🗓️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان اپنے اقتدار کو
جنوری
پاکستان کے ساتھ تعلقات پر غور کریں گے:امریکہ
🗓️ 14 ستمبر 2021سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم افغانستان کے سلسلہ میں
ستمبر
تیران اور صنافیر جزائر کی ملکیت سعودی عرب کو منتقل کرنے کا عمل معطل
🗓️ 24 دسمبر 2022سچ خبریں:امریکی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ مصری حکام نے بحیرہ
دسمبر