?️
نیویارک: (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستان نے بھارتی الزامات پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمان، مسیحی، سکھ اور دلت برادریاں ظلم و تشدد کا شکار ہیں، کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں، بھارت ریاستی دہشت گردی بند کرے۔
اقوام متحدہ میں پاکستانی قونصلرگل قیصرسروانی نے بھارتی چہرہ بےنقاب کرتے ہوئے کہا کہ گجرات، دہلی اور منی پور کے قتل عام بھارت کے چہرے پربدنما داغ ہیں۔
پاکستانی قونصلر نے کہا کہ کشمیرایک بین الاقوامی طورپرتسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے، کشمیر کا معاملہ بھارت نے ہی سلامتی کونسل میں پیش کیا تھا، بھارت نے رائے شماری کے وعدے سےانحراف کیا اور فوجی قبضہ مسلط کیا۔
قیصر سروانی نے یہ بھی کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں اجتماعی قبریں، جبری گمشدگیاں اورقتل عام جاری ہے، اقوام متحدہ کی دستاویزات کشمیرکومتنازعہ تسلیم کرتی ہیں، بھارت ریاستی دہشتگردی ختم کرے اور سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کرے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اپنی جدوجہد پرثابت قدم اور حق پرہیں، آزادجموں و کشمیر پاکستان کے جمہوری عزم اور آزادیوں کی علامت ہے، بھارت کو چاہئے کہ اقوام متحدہ کے چارٹراور قراردادوں پر عمل کرے۔
پاکستان کے نمائندے نے بھارتی مندوب کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہ کبھی تھا، نہ کبھی ہے اور نہ ہو گا،اقوام متحدہ کی تمام دستاویزات میں کشمیر کو متنازعہ تسلیم کیا گیا ہے اور نئی دہلی کی کوئی بھی تحریف، انکار یا آرڈر اس حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکتا ہے۔
پاکستان کا کہنا ہے کہ انڈیا نے وعدہ کیا تھا کہ کشمیر میں اقوام متحدہ کی نگرانی میں رائے شماری کروائی جائی گی لیکن وہاں نو لاکھ فوج تعینات کر دی گئی۔
پاکستان کے نمائندے نے انڈیا کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر پاکستان کے جمہوری طرزِ حکمرانی اور بنیادی آزادیوں کے عزم کو ظاہر کرتا ہے اور وہاں کے عوام اپنے رہنماؤں کو خود منتخب کرتے ہیں اور اپنے معاملات خود چلاتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
ایف آئی اے کا شوکت ترین کو گرفتار کرنے کا فیصلہ
?️ 11 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کے
فروری
ایرانی لڑکی کی موت کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے پس پردہ اغراض و مقاصد
?️ 2 اکتوبر 2022سچ خبریں:ایرانی پولیس ہیڈکوارٹر میں مہساامینی نامی لڑکی کی موت مظاہروں کو
اکتوبر
ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی برآمدات مالی سال 2025 میں 17 ارب 89 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں
?️ 20 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے جاری
جولائی
پاکستانی ڈرامے بھارتی ڈراموں سے بہتر ہیں، بھارتی اداکار کنول جیت سنگھ
?️ 21 فروری 2025سچ خبریں: معروف بھارتی اداکار کنول جیت سنگھ نے اعتراف کیا ہے
فروری
اسرائیل کی سازش پر بیری کا فیصلہ کن جواب
?️ 25 مارچ 2025سچ خبریں: گذشتہ ہفتوں میں لبنان کی حکومت اور صدارت کی کمزوری
مارچ
غزہ کے سلسلے میں سعودی وزیر خارجہ کا موقف کیا ہے؟
?️ 4 جولائی 2024سچ خبریں: سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اس بات پر
جولائی
امریکہ اور سعودی عرب دفاعی معاہدے کے قریب
?️ 18 اکتوبر 2025امریکہ اور سعودی عرب دفاعی معاہدے کے قریب امریکی ہفت روزہ نیوزویک
اکتوبر
پاکستان سے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کا خاتمہ کر کے دم لیں گے: محسن نقوی
?️ 20 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر محسن نقوی نے کہا ہے کہ
اکتوبر