?️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماﺅں خواجہ فردوس، سید بشیر اندرابی اورمحمد شفیع لون نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں ہونے والے اسمبلی انتخابات محض ایک فوجی مشق ہے جس کا مقصد تنازعہ جموں کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو نقصان پہنچانا اور عالمی برادری کو گمراہ کرناہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق خواجہ فردوس، سید بشیر اندرابی اور محمد شفیع لون نے سرینگر مٰں جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ کشمیری عوام ماضی کی طرح اب کی بار بھی ان نہاد انتخابات کو مسترد کریں گے کیونکہ یہ حق خود ارادیت کا ہرگز متبادل نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاکوں بھارتی فورسز اہلکاروں کی بندوقوں کے سائے میں ہونے والے ان انتخابات کی کوئی حیثیت نہیں ۔ انہوںنے کہا کہ کشمیری اپنے پیداائشی حق، حق خود ارادیت کیلئے بیش بہا قربانیاں دے رہے ہیں اور وہ اپنے شہداءکے عظیم مشن کی تکمیل تک جدوجہد ہرقیمت پر جاری رکھیں گے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماوں نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ جیلوں میں قید حریت رہنماﺅں، کارکنوںاور نوجوانوں سمیت تمام کشمیریوں کی رہائی کے لیے بھارت پر دباﺅ ڈالیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ایک اور رہنما عبدالصمدانقلابی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کو اپنی پاس کردہ قرار دادوں کے مطابق حل کرانے کیلئے کردار ادا کرے۔ انہوںنے کہا کہ جب تک کشمیر کے دیرینہ تنازعے کو حل نہیں کیا جاتا ، جنوبی ایشیا ءمیں دیر پاامن و ترقی کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ۔
انہوں نے کہا کہ مودی حکومت عالمی قوانین اور اصول و ضوابط کی مقبوضہ علاقے میں دھجیاں اڑا رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی بھارتی کارروائیاں اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے ،اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ غیر قانونی بھارتی اقدامات کا نوٹس لے اور تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اس پر دباﺅ ڈالے۔
مشہور خبریں۔
ہم نے عالمی فورم پر بھی بھارت سے بیانیہ کے لحاظ سے جنگ جیت لی۔ بلاول بھٹو زرداری
?️ 20 جون 2025کراچی (سچ خبریں) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ ہم
جون
ایرانی صدرابراہیم رئیسی کی موت کے سوگ میں بڈگام ہڑتال
?️ 21 مئی 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
مئی
شیخ رشید نے چمن بارڈر بند کرنے کا عندیہ دے دیا
?️ 2 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے
ستمبر
شام میں دہشت گردی کو تقویت دینے کا نتیجہ کیا نکلا؟
?️ 30 دسمبر 2024سچ خبریں: شام میں دہشت گرد گروہوں کی حمایت اور مرکزی حکومت
دسمبر
اراضی کی غیر قانونی منتقلی کو چھپانے کے لیے قابض حکام کا ریکارڈ دینے سے انکار
?️ 24 فروری 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
فروری
پاکستان نےحال ہی میں 40 افغان سکیورٹی اہلکاروں کو افغانستان کے حوالے کیا
?️ 16 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ نے
جولائی
چین نے کابل سے خواتین کے حقوق کے لیے اپنی کوششیں بڑھانے کو کہا
?️ 12 مئی 2023چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِن نے ایک پریس
مئی
بھارت کو ذلت آمیز شکست، پاکستان نے دفاعی طاقت کا توازن بحال کردیا۔ تھنک ٹینک رپورٹ
?️ 24 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان چائنا انسٹیٹیوٹ نے ایک مفصل رپورٹ جاری
مئی