?️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں سیاسی ماہرین اور تجزیہ نگاروں نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی زیر قیادت بھارت جنوبی ایشیا میں امن کو خراب رہا ہے اور ان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے علاقائی امن کو درپیش خطرات کئی گنا بڑھ گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سیاسی ماہرین اور تجزیہ نگاروں نے سرینگر میں اپنے انٹرویوز اور بیانات میں کہا کہ بھارت میں آر ایس ایس کی حمایت یافتہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کے تسلط پسندانہ عزائم علاقائی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کئی دہائیوں سے تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے۔
سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں امن اس وقت تک ایک خواب رہے گا جب تک کشمیر کے دیرینہ تنازے کو کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل نہیں کیا جاتا انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدامات یہ ثابت کرتے ہیں کہ نئی دہلی کو علاقائی امن کی کوئی فکر نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر پر بھارت کا مسلسل ظالمانہ قبضہ اور اس کی جنگی پالیسیاں جنوبی ایشیا کے امن و استحکام کو متاثر کر رہی ہیں۔
سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے نشاندہی کی کہ پڑوسیوں کے خلاف بھارتی جارحیت کی وجہ سے جنوبی ایشیا کا امن خطرے میں ہے، پاکستان نے بار بار دنیا کو جنوبی ایشیا میں بھارتی سازشوں اور مذموم سرگرمیوں سے آگاہ کیا ہے، عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ خطے میں امن کو خراب کرنے والے بھارتی کردار کا نوٹس لے۔


مشہور خبریں۔
عمران خان کا ملٹری ٹرائل نہیں ہوگا، عمر ایوب کا دعویٰ
?️ 5 ستمبر 2024سرگودھا: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک
ستمبر
بالی ووڈ کے معروف اداکار دلیپ کمار انتقال کرگئے
?️ 7 جولائی 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کے معروف و مشہور اور شہنشاہ جذبات کہلانے
جولائی
محصولات میں کمی کے باوجود بیوروکریٹس کی نظریں الاؤنسز میں اضافے پر مرکوز
?️ 21 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) محصولات کی وصولی میں کمی کے باوجود حکومت
دسمبر
ناسا کی عظیم کامیابی میں فلسطینی انجینئر بھی شامل
?️ 4 مئی 2021واشنگٹن(سچ خبریں) مریخ پر لینڈ کرنے والی پرواز کے لیے ہیلی کاپٹر
مئی
مودی کی روسی ایس-400 میزائل سسٹم کی تعریف
?️ 14 مئی 2025 سچ خبریں:ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ روسی ایس-400
مئی
24 مئی سے تعلیمی ادارے اور سیاحتی ادارے کھل سکتے ہیں
?️ 20 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او
مئی
غزہ جنگ کا بائیڈن کو نقصان
?️ 5 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن کی انتخابی مہم کے عملے کے
جنوری
قابض انتظامیہ کشمیریوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بند کرے،میرواعظ
?️ 20 مئی 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
مئی