?️
لہہ: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لداخ خطے کے اضلاع کرگل اور لہہ اضلاع میں مودی حکومت کی طرف سے خطے کے عوام کے مطالبات تسلیم کرنے سے انکار پر آج ہڑتال ہے ۔
میڈیا کے مطابق لہہ میں متعدد مذہبی تنظیموں نے لہہ ایپکس باڈی اور کارگل ڈیموکریٹک الائنس کے اپنے مطالبات پر بھارتی وزارت داخلہ کے وفد ساتھ مذاکرات بے نتیجہ ختم ہونے پر آج ہڑتال کی کال دی تھی۔
متعد د تنظیموں نے ہڑتال کی حمایت کی ہے جبکہ اپنے مطالبات کے حق میں آج لہہ میں ایک ریلی بھی نکالی جائیگی ۔ لداخ سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں بشمول لہہ اپیکس باڈی اور کارگل ڈیموکریٹک الائنس کے نمائندوں نے گزشتہ روز بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کی قیادت میں ایک وفد سے مذاکرات میں اپنے مطالبات پیش کئے تھے۔
تاہم بھارتی وفد نے لداخ کے عوام کے سیاسی حقوق کی بحالی اور چھٹے شیڈول میں شمولیت جیسے بنیادی مطالبات ماننے سے انکار کردیا تھا جس پر خطے کے عوام نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے ۔لہہ ایپکس باڈی کے شریک چیئرمین چیرنگ ڈورجے لاکروک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی وزارت داخلہ کیساتھ ریاستی شناخت کی بحالی اور چھٹے شیڈول کے مطالبات پر تعطل برقرار ہے۔انہوں نے کہاکہ لہہ ایپکس باڈی اور کارگل ڈیموکریٹک الائنس کے اپنے مطالبات پر گزشتہ دو سال کے دوران بھارتی وزارت داخلہ کے ساتھ متعدد بار ملاقاتیں کی ہیں تاہم مودی حکومت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا ہے
مشہور خبریں۔
سپریم کورٹ کے اگلے چیف جسٹس منصور علی شاہ ہوں گے. بلاول بھٹو
?️ 18 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا
ستمبر
صہیونی دشمن سے لڑنے کا وقت آ گیا ہے:حماس
?️ 3 دسمبر 2021سچ خبریں:تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے جمعرات
دسمبر
الیکشن کمیشن انتخابی مہم، اخراجات کی باقاعدہ نگرانی کرے گا، چیف الیکشن کمشنر
?️ 31 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا کہ
اگست
یوکرین کے لئے ہتھیاروں کا استعمال محدود
?️ 22 جون 2024سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکہ نے یوکرین کو دیے گئے ہتھیاروں
جون
جوزف عون لبنان کے صدر منتخب
?️ 10 جنوری 2025سچ خبریں: آج اپنے اجلاس کے دوسرے دور میں لبنانی پارلیمنٹ کے
جنوری
غزہ میں جنگ بندی کا اعلان
?️ 16 جنوری 2025سچ خبریں: بالآخر غزہ کی پٹی اور اسرائیلی قبضے میں 467 دن اور
جنوری
کوئٹہ: کوئلے کی کان پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 مزدور جاں بحق
?️ 21 نومبر 2021کوئٹہ(سچ خبریں) صوبہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں ایک دلخراش واقعہ رونما
نومبر
صیہونی جیل میں قید فلسطینی ڈاکٹر شہید
?️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: فلسطینی وزارت صحت نے اسرائیلی جیل میں فلسطینی ڈاکٹر کی
ستمبر