?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں مودی حکومت نے ایک متنازعہ اقدام کے تحت ایک لاکھ 20ہزار سے زائدخاندانوں کے راشن کارڈمنسوخ کرکے انہیں شدید مشکلات سے دوچارکر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اس فیصلے پر متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں میں شدیدغم و غصہ پایاجاتا ہے کیونکہ ہزاروں خاندانوں کو خوراک کی بنیادی ضرورت سے محروم کردیا گیا ہے۔مقامی لوگ اور سیاسی کارکن کمزورطبقات کو نشانہ بنانے والے اس اقدام کو جابرانہ قراردیتے ہوئے اس پر شدید تنقید کررہے ہیں۔
قابض حکام کا دعوی ہے کہ منسوخی کا مقصد بے ضابطگیوں کو دور کرنا ہے۔ تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اقدامات شفافیت یا مناسب جانچ کے بغیر کیے جا رہے ہیں جس سے معاشی طور پر کمزور طبقے متاثر ہو رہے ہیں۔سرینگر کے ایک رہائشی نے جس کے خاندان کا راشن کارڈ منسوخ کیاگیا ہے ، مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہم سالوں سے سبسڈی والے راشن پر انحصار کر رہے ہیں اور اب بغیرکسی نوٹس کے ہمیں بتایا جاتا ہے کہ ہمارا کارڈ غلط ہے۔
انہوں نے کہاکہ یہ ظلم ہے،اپوزیشن رہنماؤں نے حکام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام گورننس اصلاحات کی آڑ میں کشمیریوں کو بنیادی حقوق سے محروم کرنے کے وسیع تر ایجنڈے کا حصہ ہے۔ جموںو کشمیر پیپلز الائنس کے ایک نمائندے نے کہاکہ حکومت لوگوں کو بنیادی ضروریات سے محروم کرنے کے لیے انتظامی ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔ راشن کارڈز کی منسوخی کا اقدام مقامی آبادی کو پسماندگی کی طرف دھکیلنے کی قابض حکومت کی پالیسیوں پر بڑھتی ہوئی تنقید کے دوران سامنے آیا ہے۔بہت سے لوگ جائیدادوں کی ضبطی سے لے کر ڈومیسائل کے نئے قوانین تک ان اقدامات کو کشمیریوں کو بے اختیار کرنے کی ایک مذموم کوشش کے طور پر دیکھتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
حماس کے سامنے اسرائیل کا ایک نیا اسکینڈل
?️ 16 فروری 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے صہیونی جیل انتظامیہ کی
فروری
مغربی کنارے پر صیہونیوں کا حملہ ؛ 6 فلسطینی گرفتار
?️ 20 نومبر 2021سچ خبریں:صہیونی عسکریت پسندوں نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف اپنی
نومبر
ہیروشیما کے میئر: ٹرمپ ایٹم بمباری کی حقیقت کو نہیں سمجھتے
?️ 5 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی صدر کے بیانات پر جاپانی حکام اور عوام کے
جولائی
اتنی آسانی سے نہیں نکلیں گے
?️ 30 مارچ 2021سچ خبریں:لندن میں تعینات سعودی سفیر نے ایک تقریر میں کہا کہ
مارچ
گیس کی کٹوتی کے معاملے پر جرمنی میں بدامنی
?️ 23 جولائی 2022سچ خبریں: جمعہ کے روز جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیربرک نے جرمنی
جولائی
امریکی کانگریس کے وسط مدتی انتخابات کے اصلی ہارنے والے
?️ 15 نومبر 2022سچ خبریں:نتائج سے قطع نظر 2022 کے امریکی انتخابات کو ریاستہائے متحدہ
نومبر
عراق مں ایک بار پھر امریکی قونصل خانے پر ڈرون حملہ کردیا گیا
?️ 27 جون 2021بغداد (سچ خبریں) العالم کے نامہ نگار نے نے عراقی کردستان کے
جون
ایوارڈز تقریب میں جانے کا فائدہ نہیں ہوتا، سونیا حسین
?️ 10 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) ماضی میں لکس اسٹائل ایوارڈز کی نامزدگیوں پر مایوسی
اکتوبر