?️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظر بند سینئر رہنما شبیر احمد شاہ نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے مقبوضہ علاقے کے لوگوں کے خلاف ایک باقاعدہ جنگ چھیڑ رکھی ہے ۔
شبیر احمد شاہ نے نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے ایک پیغام میں کہا کہ بھارت جموں و کشمیر کی آبادی کو بالکل اسی طرح نشانہ بنا رہا ہے جس طرح اسرائیل فلسطین میں کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجیوں نے نہتے کشمیری نوجوانوں کو گرفتاری کے بعد انہیں زیر حراست بہیمانہ تشدد اور جعلی مقابلوں میں شہید کرنے کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔
شبیر احمد شاہ بھارتی فوجیوں کی حراست میں شہید ہونے والے ضلع کپواڑہ کے نوجوان عبدالرشید ڈار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداءکی عظیم قربانیاں تحریک آزاد ی کا ایک قیمتی اثاثہ ہیں ۔ انہوںنے کہ بیش بہا قربانیاں ایک روز ضرور رنگ لائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے اتحاد کو مزید فروغ دینے اور ایک جاندا ر اور اجتماعی بیانیہ اپنا نے کی ضرورت ہے۔ شبیر احمد شاہ نے اقوام متحدہ پر بھی زور دیا کہ بھارتی فوجیوں کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی تحقیقات کیلئے اپنی ٹیم مقبوضہ علاقے میں بھیجے۔ انہوںنے عبدالرشید ڈار کے حراستی قتل کی بھی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجیوں نے نہتے کشمیری نوجوانوں کو گرفتاری کے بعد انہیں زیر حراست بہیمانہ تشدد اور جعلی مقابلوں میں شہید کرنے کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔
مشہور خبریں۔
کیا حماس کو ختم کرنا ممکن ہے؟ جرمن اخبار کی رپورٹ
?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں: ڈیر اسپیگل اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے
دسمبر
نئی امریکی انتظامیہ اور پاکستان
?️ 26 جنوری 2021امریکہ میں نسل پرست اور متلون مزاج ری پبلکن صدر ٹرمپ کی
جنوری
چین کی کینیڈین شہری کو 11 سال قید کی سزا
?️ 12 اگست 2021سچ خبریں:چین کی ایک عدالت نے 2018 میں گرفتارکیے جانے والے کینیڈین
اگست
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کامران ٹیسوری گورنر سندھ مقرر
?️ 9 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے متحدہ قومی موومنٹ
اکتوبر
السیسی کا یمن کے سیاسی حل کے لیے مصر کی حمایت پر زور
?️ 5 مئی 2023سچ خبریں:یمن کی صدارتی کونسل کے وزیر دفاع محسن الداعری نے مصر
مئی
ایکس پر ٹوئٹس کو لائیک کرنے اور ری ٹوئٹ کرنے پر بھی فیس عائد
?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں: مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے بلآخر ماہانہ فیس کے
اکتوبر
اپریل میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کم ہوکر ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہ گیا
?️ 17 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکسان نے کہا ہے کہ کرنٹ
مئی
اسلام آباد:حسان نیازی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
?️ 21 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پولیس کی
مارچ