?️
سری نگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طورپر نظربندسینئر رہنما اور جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے چیئرمین شبیر احمد شاہ نے کہا ہے کہ مودی حکومت بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جائز سیاسی آوازوں کو دبانے کے لیے عدلیہ کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں اور عالمی برادری خطے میں بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی کا فوری نوٹس لے۔
ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے چیئرمین شبیر احمد نے نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے جاری اپنے پیغام میں مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی سیاسی اور انسانی حقوق کی صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکام نے کشمیریوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی تیز کر دی ہے جس میں بنیادی طور پر حریت رہنمائوں، کارکنوں اور سول سوسائٹی کے ارکان کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جو مودی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے رہے ہیں۔
جموں و کشمیر میں اختلاف رائے کے جمہوری حق کے جواب میں ریاستی جبر کاحوالہ دیتے ہوئے شبیر احمد شاہ نے کہا کہ ایک طرف سینکڑوں سیاسی اور سماجی کارکن اور انسانی حقوق کے کارکنوں کے خلاف ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے، تو دوسری طرف قابض حکام نے ان کے خلاف پرانے مقدمات دوبارہ کھول دیے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ انسانی حقوق کے کارکنوں کوتفتیش کے نام پر وقتا فوقتا تھانوں میں طلب کیا جاتا ہے ، عدالتوں میں گھسیٹا جاتا ہے،اور گھروں سے دور عدالتوں میں پیش ہونے پر مجبور کیا جاتا ہے۔شبیر احمد شاہ نے کہا کہ کشمیری سیاسی رہنمائوں اور کارکنوں کی غیر قانونی گرفتاریاں اور انہیں عدالت میں پیش کیے بغیر جیلوں اور تفتیشی سیلوں میں نظربند رکھنا ، جعلی اور من گھڑت مقدمات میں سزائیں دینا، پرانے مقدمات کو دوبارہ کھولنا جن میں وہ پہلے ہی بری ہو چکے ہیں اور انہیں اور ان کے اہل خانہ کو عدالتوں میں گھسیٹنا کشمیر میں روز کامعمول بن گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نہ صرف سیاسی کارکن بلکہ سول سوسائٹی کے ارکان، انسانی حقوق کے محافظوں اور یہاں تک کہ صحافیوں کو بھی پکڑ کر جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے۔انہوں نے افسوس کااظہار کیا کہ مودی حکومت کشمیر میں جائز سیاسی آوازوں کو خاموش کرنے کے لیے عدلیہ کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اختلاف رائے کو بے رحمی سے کچلنا بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو بھارت پر دبائو بڑھانا چاہیے اور مودی حکومت سے مطالبہ کرنا چاہیے کہ وہ کشمیر میں سیاسی اختلاف کو کچلنے کے لیے ریاستی جبر کے استعمال کو روکے اور کشمیری رہنمائوں کو سزا دینے کے لیے اپنی عدلیہ کوبطور ہتھیاراستعمال نہ کرے جو پرامن جدوجہد کر رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
بعض عرب فلسطین کا نام نہیں سننا چاہتے: اسلامی جہاد
?️ 26 اگست 2022سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سیکرٹری جنرل زیاد
اگست
یمن فوجی ٹیکنالوجی کے لحاظ سے تصور سے زیادہ ترقی یافتہ
?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں: امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے صیہونی حکومت کے ایک اہلکار
دسمبر
سلمان رشدی پر حملہ کرنے والا کہاں کا ہے؟
?️ 13 اگست 2022سچ خبریں: جنوبی لبنان کے علی قاسم توحفہ نے آج دوپہر
اگست
پیوٹن جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں مذاق نہیں کر رہے ہیں: بائیڈن
?️ 7 اکتوبر 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے دعویٰ کیا کہ روسی صدر
اکتوبر
ٹرمپ پر مقدمہ دائر،جج نے کی ٹرمپ کی درخواست مسترد
?️ 18 اپریل 2023سچ خبریں:جج نے ٹرمپ کی جانب سے جنسی زیادتی کے الزامات پر
اپریل
ہم اسرائیل کے سوا تمام ممالک سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں: شاہ محمودقریشی
?️ 18 فروری 2021سچ خبریں:پاکستان تمام ممالک کےساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے لیکن اس
فروری
واٹس ایپ انتظامیہ نے ملٹی ڈیوائس فیچر جلد متعارف کرانے کا عندیہ دے دیا
?️ 7 جون 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) واٹس ایپ انتظامیہ نے ملٹی ڈیوائس فیچر جلد متعارف
جون
بھارت کو مذاکرات کے لئے مناسب ماحول قائم کرنا ہوگا: ترجمان دفتر خارجہ
?️ 19 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ
مارچ