?️
سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں اور تنظیموں نے کہا ہے کہ مودی کی فسطائئی بھارتی حکومت اپنے جانبدار میڈیا کے ذریعے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کی سنگین صورتحال کو چھپا نہیں سکتی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس رہنمائوں اور تنظیموں بشمول غلام محمد خان سوپوری، سید بشیر اندرابی، خواجہ فردوس، زمرودہ حبیب، فریدہ بہن جی، یاسمین راجہ، خادم حسین، سبط شبیر قمی، محمد یاسین عطائی، ڈاکٹر مصعب، ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی اور جموں و کشمیر مسلم لیگ نے سرینگر میں جاری اپنے بیان میں کہا کہ مودی حکومت اپنی پروپیگنڈا مشینری کا استعمال کرکے اور مقبوضہ علاقے میں نام نہاد امن اور ترقی کی جعلی رپورٹیں شائع کرکے دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ان مذموم اقدامات کا مقصد مقبوضہ کشمیرمیں نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ370کی منسوخی کے بعد مودی حکومت دنیا کو یہ دکھانے کی کوشش کر رہی ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں نام نہاد ترقی کا نیا دور شروع ہو گیا ہے۔ تاہم انہوں نے کہاکہ حقیقت یہ ہے کہ 5 اگست 2019کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات اور اس کے بعد بھارتی حکومت کے دیگر ظالمانہ اقدامات نے کشمیری عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے اورجنوبی ایشیاء کی پہلے سے غیر مستحکم صورتحال کو مزید گھمبیر کر دیا ہے۔
انہوں نے افسوس ظاہرکیاکہ بھارت نے خوف کا ماحول پیدا کرنے کے لیے مقبوضہ علاقے کو ایک فوجی چھائونی میں تبدیل کر دیا ہے اور 5 اگست 2019 اوراسکے بعد بھارت کے غیر قانونی اقدامات سے مقبوضہ کشمیرمیں تمام شعبہ زندگی بری طرح متاثرہوئے ہیں ۔ حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے سوال کیا کہ مقبوضہ کشمیرمیں امن اور ترقی کیسے ہو سکتی ہے جب یہ دنیا کا سب سے بڑا قابض فوجیوں کی تعیناتی والا علاقہ بن چکا ہے۔
انہوں نے واضح کیاکہ کوئی بھی سمجھدار سرمایہ کار مقبوضہ کشمیر میں سرمایہ کاری کرنے کے بارے میں سوچے گا بھی نہیں کیونکہ مقبوضہ علاقہ خطے میں ایک ایٹمی فلیش پوائنٹ بن چکاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری ترقی کا مطالبہ نہیں کرتے بلکہ ان کا اولین مطالبہ اقوام متحدہ کی نگرانی میں رائے شماری کا انعقاد ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکے عوام امن اور ترقی کے خلاف نہیں ہیں لیکن بھارتی غلامی کے طوق کو توڑنا ان کا اولین مقصد ہے۔ تاہم انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ عالمی برادری کی خاموشی سے بھارت کو حوصلہ افزائی ہو رہی ہے اور وہ وحشیانہ فوجی طاقت سے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی آواز کو کچل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں دیرپا امن اور خوشحالی کشمیریوںکی خواہشات کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل سے ہی منسلک ہے ۔


مشہور خبریں۔
روس کے خلاف 4 بلین ڈالر کا منصوب
?️ 8 دسمبر 2021سچ خبریں: امریکی کانگریس نے اس ملک کے دفاعی بجٹ کی منظوری
دسمبر
اردگان کلی خارجی سیاست میں کیا تبدیلی آئی ہے؟
?️ 13 جولائی 2023سچ خبریں:سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کے لیے ترکی کی حمایت نے
جولائی
کیا ملک کی صورتحال بدلنے والی ہے؟زلفی بخاری کی زبانی
?️ 27 جون 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زلفی بخاری نے
جون
رفح پر حملے کے حوالے سے امریکہ اور صیہونی حکومت کے درمیان گہرے اختلافات
?️ 4 اپریل 2024سچ خبریں: امریکی میڈیا نے رفح شہر پر حملے کے حوالے سے
اپریل
ہم نے حماس کے سامنے ہتھیار ڈال دیے:انتہاپسند صیہونی وزیر کا اعتراف
?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:صیہونی ریاست کے انتہا پسند اور مستعفی وزیر نے اعتراف
فروری
چین نے امریکی سلطنت کو بے گھر کر دیا ہے: رابرٹ کینڈی
?️ 7 اپریل 2023سچ خبریں:ایک مضمون میں، رابرٹ ایف کینڈی جونیئر نے سعودی عرب پر
اپریل
خواجہ آصف کا نالہ ایک کا ہنگامی دورہ، پانی کے بہاؤ اور خطرات کا جائزہ لیا
?️ 27 اگست 2025سیالکوٹ (سچ خبریں) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے نالہ ایک
اگست
لگتا ہے امریکہ شام میں ہمیشہ کے لیے رہنا چاہتا ہے:روس
?️ 27 فروری 2021سچ خبریں:روسی وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا کہ ان کے
فروری