مقبوضہ کشمیر : نریندر مودی کے دورے سے قبل مزیدسخت پابندیاں عائد

?️

سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے سے قبل سکیورٹی کے نام پر پابندیاں مزید سخت کردی گئی ہیں۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نریندر مودی دورے کے دوران ضلع ریاسی کے علاقے کٹرا میں چناب ریلوے پل کا افتتاح کریں گے جو 272کلومیٹر طویل اودھمپور-سرینگر-بارہمولہ ریلوے ٹریک کا حصہ ہے ۔ وہ سرینگر کے لیے ایک خصوصی ٹرین کاافتتاح بھی کریں گے۔

نریندر مودی کے مقبوضہ کشمیر کے دورے سے قبل ہی قابض انتظامیہ نے سینٹرل ریزروپولیس فورس اور پیراملٹری فورسز کے اہلکاروں سمیت بھارتی فورسز کی اضافی نفری کو سرینگر ، بانیہال اور کٹرا سمیت اہم علاقوں میں تعینات کردیا ہے۔جموں ریجن میں بھی سکیورٹی کو مزید سخت کیاگیاہے جہاں نریندر مودی اہم میٹنگز کریں گے۔

سکیورٹی کی صورتحال پرکڑی نظر رکھنے کیلئے ایک کواآرڈی نیشن سینٹر بھی قائم کیا گیا ہے، جبکہ ڈرونز ریلوے ٹریک کے اہم حصوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔بھارتی پولیس اور خفیہ ایجنسیوں کے اعلیٰ حکام انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔

جموں سے تعلق رکھنے والے ایک سینئر بھارتی پولیس افسر کے مطابق سینٹرل پیراملٹری فورسز کے تعاون سے سکیورٹی کے جامع انتظامات کئے گئے ہیں۔ تمام حساس مقامات خاص طور پر جموں اور ریلوے ٹریک کی سخت نگرانی کی جارہی ہے ۔

ایک اور بھارتی پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایاہے کہ نریندرمودی کے دورے کے موقع پر ایک مربوط سیکورٹی گرڈ قائم کی گئی ہے، جس میں ٹریفک کنٹرول، فضائی نگرانی اور اہم مقامات پر کوئیک ری ایکشن ٹیموں اورنشانہ بازوں کی تعیناتی شامل ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ تلاشی کی کارروائیاں بھی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت کے عسکری اور سیاسی لیڈروں کے اعلیٰ سطح کے دوروں کے موقع پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کی وجہ سے کشمیریوں کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ ہو جاتاہے ۔ بھارتی قابض انتظامیہ دنیا کے سامنے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال میں بہتری کو ظاہر کرنے کیلئے کرفیو جیسی پابندیاں نافذ کر کے کشمیریوں کوگھروں میں محصور کر دیتی ہے ۔

مشہور خبریں۔

پاکستان نے نیلم ۔ جہلم پروجیکٹ سے متعلق بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

?️ 16 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان نے اس بھارتی پروپیگنڈے کو بے بنیاد قرار

کل کے اتحادی آج کے دشمن بن چکے ہیں:

?️ 5 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہا

ایران اپنے پڑوسیوں کے لیے خیر خواہ ہے: شامی وزیر خارجہ

?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ نے اپنے ہم منصب ایرانی وزیر خارجہ

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ٹیکس بڑھانے کی تجاویز مسترد کر دیں

?️ 9 جون 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ٹیکس بڑھانے کی

اسرائیل کے خلاف بات نہ کرنے کا الزام لگانے والے صارف کو ماہرہ خان کا جواب

?️ 20 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) ’سپر اسٹار‘ اداکارہ ماہرہ خان نے اسرائیل کے خلاف

صہیونی مقبوضہ علاقوں سے فرار 

?️ 22 جون 2024سچ خبریں: گارڈین انگریزی اخبار نے مقبوضہ حیفہ کے ایک صہیونی تاجر کا

امریکی تیل کے سرمایہ کاری کے لیے وینزویلا کی آمادگی

?️ 2 جنوری 2026سچ خبریں: وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو نے کہا ہے کہ اگر امریکہ

مریم نواز کا ملتان میں قاسم بیلہ ریلیف کیمپ کا دورہ، بچوں میں تحائف تقسیم کیے

?️ 3 ستمبر 2025ملتان (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کے ضلع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے