?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں قابض حکام نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کو ایک بارپھر گھر میں نظر بند کر دیا اور انہیں جامع مسجد سرینگرمیں نماز جمعہ کی اداکرنے کی اجازت نہیں دی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میرواعظ عمرفاروق جامع مسجد میں جمعہ کا خطبہ دیتے ہیں تاہم لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی قیادت میں نئی دہلی میں نصب قابض انتظامیہ نے انہیں سرینگر میں ان کی رہائش گاہ پر نظربند کر دیا۔
انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگرنے ایک بیان میں میر واعظ عمر فاروق کی مسلسل چوتھے جمعہ کو گھر میں جبری نظربندی اورانہیں جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے کی شدید مذمت کی ہے ۔بیان میں میرواعظ پر بار بار پابندیوں کو غیر منصفانہ قراردیاگیاہے جس کا مقصد نہ صرف انہیں مسلمانوں کے اہم مسائل پر خاموش کرانا ہے اور وادی کشمیر کے مرکزی مذہبی اداروں بشمولک جامع مسجد کو کمزور کرنا ہے۔ انجمن اوقاف نے سول سوسائٹی گروپوں، انسانی حقوق کی تنظیموں اور انصاف پسند لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ میر واعظ عمر فاروق کے ساتھ جاری اس ناانصافی کے خلاف آواز بلند کریں۔
ادھر میرواعظ عمر فاروق نے سوشل میڈیا ہینڈل ایک پر ایک پیغام میں اپنی گھر میں جبری نظربندی کی شدید مذمت کی ہے، جس کا مقصد انہیں خاموش کرانا اور واد ی کشمیرمیں مسلمانوں کے اداروں کو کمزور کرنا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ پابندی جامع مسجد سرینگر اور انکی سربراہی میں قائم ادارے کو کمزور کرنے بھارتی ایجنڈے کا حصہ ہے۔ انہوں نے اس اقدام کو آمرانہ قراردیتے ہوئے کہاکہ ان کی گھر میں بار بار نظربندی سے متعلق درخواست کشمیر ہائی کورٹ میں زیر التوا ہے ۔میر واعظ نے کہا کہ ان کی نقل و حرکت پر بار بارقدغن پر انسانی حقوق کے گروپوں اور سول سوسائٹی کی تنظیموں نے قابض انتظامیہ پر کڑی تنقید کی ہے ۔
مشہور خبریں۔
بلی تھیلے سے باہر آگئی، شریف فیملی پی آئی اے کو اونے پونے خریدنا چاہتی ہے، علی امین گنڈاپور
?️ 4 نومبر 2024پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے شریف فیملی پر
نومبر
پاکستان اور بھارت کو بیٹھ کر بات چیت کرنے کی ضرورت ہے: وزیر خارجہ
?️ 26 اپریل 2021استنبول( سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان
اپریل
سفارتی خط حقائق پر مبنی ہے:شاہ محمود
?️ 7 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی
اپریل
ٹرمپ کا ایران و اسرائیل میں جنگ بندی کا دعویٰ اور حقیقت
?️ 24 جون 2025 سچ خبریں:ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل کے درمیان مکمل جنگ بندی
جون
بیرون ملک وفود بھیجنے کا معاملہ، پی ٹی آئی کے اعتراض پر اعظم تارڑ کی وضاحت آگئی
?️ 19 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پی
مئی
روس کی متعدد امریکیوں پر پابندی
?️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں:روس نے ہالی ووڈ اداکاروں سمیت متعدد امریکی شخصیتوں پر پابندی
ستمبر
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات مہنگی کر دیں
?️ 1 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)سال نو کی آمد پر حکومت کی جانب سے
جنوری
سعودی عرب کی حمایت کے لیے پرعزم ہیں: وائٹ ہاؤس
?️ 12 فروری 2022سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے ایک بیان جاری کیا جس میں ریاض کو
فروری