?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے بھارت کی بڑھتی ہوئی ریاستی دہشتگردی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تنازعہ کشمیر کے مذاکرات کے ذریعے پرامن حل پر زور دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں غلام محمد خان سوپوری، عبدالاحد، سید بشیر اندرابی، ایڈووکیٹ ارشد اقبال، دیویندر سنگھ بہل، نریندر سنگھ، میر شاہد سلیم اور مولانا مصعب ندوی نے اپنے الگ الگ بیانات میں بھارت پرزوردیا کہ وہ اپنے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو کی کتاب سے سبق حاصل کریں جو جانتے تھے کہ کشمیر ایک سیاسی تنازعہ ہے جسے اہم فریقوں کے درمیان بات چیت کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو مودی کی بھارتی حکومت کی جانب سے بدترین امتیازی سلوک اور ناانصافیوں کا سامنا ہے اورمقبوضہ علاقے میں روزانہ کی بنیاد پر کشمیریوں کا قتل عام جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت ڈھٹائی سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے بنیادی حقوق کو پامال کر رہی ہے۔حریت رہنمائوں نے کہاکہ تنازعہ کشمیر پر بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے گزشتہ 76 سال سے کشمیری انصاف کے منتظر ہیں جبکہ متعصب بھارتی عدلیہ نے کشمیریوں کو کبھی انصاف فراہم نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کی خاموشی صرف مودی حکومت کو کشمیریوں کے خلاف منظم طریقے سے ظلم و ستم کاسلسلہ جاری رکھنے کی ترغیب دے رہی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مظلوم کشمیریوں کی فریاد سن کر اپنا کردار ادا کرے اور دیرینہ تنازعہ کشمیرکو انصاف کے بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ اصولوں کے مطابق حل کرے جو مقبوضہ کشمیرمیں خونریزی کو ختم کرنے کا واحد راستہ ہے۔
مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کے خلاف صیہونیوں کی فریاد
?️ 16 فروری 2025سچ خبریں: معاریو اخبار کی نیوز سائٹ نے مزید کہا کہ اسرائیلی
فروری
سرکاری زمینوں کی نیلامی اور بندر بانٹ کی جا رہی ہے۔
?️ 30 جون 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کےمطابق نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو
جون
شمالی غزہ میں صیہونی کیوں خوف و ہراس کا شکار ہیں؟
?️ 28 جنوری 2024سچ خبریں: الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق صہیونی اخبار معاریو نے تحریک
جنوری
کیا پی ٹی آئی کے کئی دھڑے ہو چکے ہیں؟
?️ 2 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے
جولائی
پی ٹی آئی نے اسلام آباد پاور شو پر توجہ مرکوز کرنے کیلئے لاہور جلسہ ملتوی کردیا
?️ 1 ستمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) بڑے عوامی اجتماع کے انعقاد کی صلاحیت نہ ہونے
ستمبر
نیتن یاہو عبرانی میڈیا کے حملوں کی زد میں کیوں ہے؟
?️ 16 جنوری 2024سچ خبریں:اسرائیلی حکومت کے اندر اختلافات روز بروز اس حد تک بڑھ
جنوری
نظر ثانی کیس میں دلائل دیتے ہوئے جذباتی ہو گئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
?️ 2 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس نظر ثانی درخواستوں
مارچ
الاقصیٰ طوفان نے صہیونی فوجیوں کو بھاگنے پر مجبور کیا
?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کی طویل جنگ
جولائی