?️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع بارہمولہ میں مزید دو کشمیری نوجوانوں کو ایک جعلی مقابلے میں شہید کر دیا۔
قامی لوگوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شوپیاں ضلع سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو فوجیوں نے ایک فرضی مقابلے میں شہید کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں شاکر مجید نجار اور حنان احمد کو ضلع کے علاقے کریری میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات آنے تک بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔
مقامی لوگوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شوپیاں ضلع سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو فوجیوں نے ایک فرضی مقابلے میں شہید کیا۔
مقبوضہ علاقے کے انسپکٹر جنرل پولیس وجے کمار نے نوجوانوں کے قتل کا جواز فراہم کرنے کے لیے انہیں عسکریت پسند قرار دیا۔
ان تازہ شہادتوں سے گزشتہ روز سے مقبوضہ علاقے میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد چار ہو گئی۔ بھارتی فوجیوں نے گزشتہ روز ضلع کپواڑہ کے علاقے مژھل میں اسی طرح کی کارروائی کے دوران دو نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا۔
فوجیوں نے نوجوانوں شاکر مجید نجار اور حنان احمد کو ضلع کے علاقے کریری میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات آنے تک بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔
دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا بھارت میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ تنظیم کے منشور اور اجتماعیت کیلئے ہمارے عزم کا مظہر ہے۔
وزیر اعظم نے آج ایک ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کی مشترکہ اقدار کو آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔روابط، تجارت اور باہمی تعاون سب کے مفاد میں ہے ۔


مشہور خبریں۔
موصل میں داعش کا اہم کمانڈر گرفتار
?️ 30 جون 2021سچ خبریں:عراقی عوامی تنظیم الحشد الشعبی نے تکفیریوں کے خلاف ایک کامیاب
جون
2022 کا امریکی دفاعی بجٹ اسرائیل کو داعش کے نام پر
?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں: اس ہفتے کے شروع میں، امریکی صدر جو بائیڈن نے
جنوری
زلنسکی کی تحقیر سے سبق سیکھو؛انصاراللہ کا سعودی حکام سے خطاب
?️ 2 مارچ 2025 سچ خبریں:یمنی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے ایک سینئر رہنما نے سعودی
مارچ
وزیر اعظم آبی ذخائر کے منصوبوں پرکام کے خواہاں ہیں: فرخ حبیب
?️ 12 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا
اگست
ارجنٹائنی شہریوں کا فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
?️ 8 دسمبر 2022سچ خبریں:ارجنٹینا میں درجنوں افراد بیونس آئرس میں صہیونی سفارت خانے کے
دسمبر
وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں ایک بار پھر تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا
?️ 27 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے ایک اہم قدم اٹھاتے
مارچ
آرمی چیف سے مختلف ممالک کے سفیروں نے ملاقات کی
?️ 12 اگست 2021راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مختلف ممالک
اگست
ٹرمپ نے پھر کی حماس کی توہین
?️ 6 مارچ 2025سچ خبریں: امریکہ کے صدر نے بدھ کی شام اپنے سیل فون
مارچ