?️
جموں و کشمیر:(سچ خبریں) مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی سفاکیت اور ظلم و استبداد کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
بی جے پی کی کٹھ پتلی بھارتی مودی سرکار نے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مسلمانوں کے قتل و غارت اور منظم استحصال کی انتہا کر دی ہے، جہاں قابض بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیز نے ایک اور کشمیری نوجوان کو بہیمانہ تشدد کے بعد قتل کر دیا۔
کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی بہیمانہ تشدد کے بعد قتل کیے گئے کشمیری نوجوان کی شناخت خالد شریف بٹ کے نام سے ہوئی جس کی مسخ شدہ لاش کشمیر کے علاقے وجے پور میں ملی جس کے بعد سوگوار خاندان کی جانب سے نوجوان خالد شریف کے بہیمانہ قتل پر بھرپور احتجاج کیا گیا ہے۔
حریت رہنما عبدالحمید لون نے کشمیری نوجوان خالد بٹ کے جموں میں بہیمانہ قتل پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری نوجوان کو بھارتی ایجنسیز نے اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بنایا جہاں دورانِ تشدد نوجوان شہید ہوا، مقبوضہ کشمیر کے نوجوان کو جموں سے اغوا کیا گیا تھا ۔
مقبوضہ جمو ں و کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی غنڈہ گردی عروج پر پہنچ چکی ہے تاہم بھارت کو یاد رکھنا چاہیے ظلم و ستم کشمیریوں کی حق خودارادیت کی تحریکوں کو کبھی کمزور نہیں کر سکتے۔


مشہور خبریں۔
دنیا کو مہذب اور دوسرے ممالک میں تقسیم نہیں ہونا چاہیے: پیوٹن
?️ 21 فروری 2023سچ خبریں:منگل کو اس ملک کی پارلیمنٹ میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن
فروری
پاکستان نے متعدد بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا
?️ 14 نومبر 2021کراچی(سچ خبریں) پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کرتے ہوئے سمندری حدود کی
نومبر
عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی معیشت نے ترقی کی: اسد عمر
?️ 20 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ
جنوری
وزیر اعظم نے جوہری سہولت گاہ کا دورہ کیا
?️ 30 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے پاک فوج کی
مئی
امریکی حکومت کو دنیا میں اپنی فوجی سامراجیت کا خاتمہ کرنا چاہیے: یورپی پارلیمنٹ ممبر
?️ 13 اگست 2021سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے امریکی عسکریت پسندی اور سامراج
اگست
بی بی سی کی ٹونی بلیئر سے متعلق انکشاف
?️ 12 اکتوبر 2025بی بی سی کی ٹونی بلیئر سے متعلق انکشاف برطانوی نشریاتی ادارے
اکتوبر
عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ آج ہی معطل کرنےکی استدعا مسترد
?️ 24 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من
اکتوبر
ٹرمپ کی دستاویزی فلم پر بی بی سی کا بے مثال بحران، فیصلے میں غلطی یا جان بوجھ کر ہیرا پھیری؟
?️ 13 نومبر 2025 ٹرمپ کی دستاویزی فلم پر بی بی سی کا بے مثال
نومبر