?️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سری نگر کے ایک انسٹی ٹیوٹ میں زیر تعلیم بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک ہندو طالب علم کی طرف سے پیغمبر اسلام ﷺکی شان اقدس میں گستاخانہ ویڈیو پوسٹ کرنے کے مذموم فعل کے خلاف آج علاقے میں مکمل ہڑتال ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے جبکہ تمام آزادی پسند تنظیموں نے اس کی حمایت کی ہے۔ ہڑتال کا مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر میں غیر قانونی گرفتاریوں، طلباپر کالے قوانین لاگو کرنے، سرکاری ملازمین کی برطرفی اور لوگوں کی جائیدادوں کی ضبطی کے خلاف بھی احتجاج کرنا ہے۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سری نگر میں زیر تعلیم ایک ہندو طالب علم کی طرف سے سوشل میڈیا پر حضور اکرم ﷺکے بارے میں توہین آمیز ویڈیو کلپ پوسٹ کیے جانے کے بعد مقبوضہ علاقہ منگل سے شدید غم و غصے کی لپیٹ میں ہے
علمائے اور ائمہ کرام نے بھی لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ہندو طالب علم کے گھناونے جرم کے خلاف آج نماز جمعہ کے بعد مساجد کے باہر احتجاجی مظاہرے کریں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کشمیری مسلمان کسی کو اپنے مذہب کا مذاق اڑانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو مشتعل کرنے کے لیے ایسے گستاخانہ فعل ناقابل قبول ہیں۔


مشہور خبریں۔
بلنکن جھوٹ بول رہا ہے، اسرائیل نے جنگ بندی قبول نہیں کی: حماس
?️ 13 جون 2024سچ خبریں: حماس تحریک نے اس بات پر زور دیا کہ اس نے
جون
غزہ میں بھوک کا بحران کیا کر رہا ہے؟
?️ 11 مارچ 2024سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے غزہ سے ایسی تصاویر شائع کی ہیں
مارچ
پاکستان کو ملنے والی غیرملکی امداد میں 60فیصد تک کمی
?️ 30 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کے امدادی پیکج کا حصول
اکتوبر
چین کی دھمکیوں نے عالمی نظام کو چیلنج کردیا: تائیوان
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں: چین کے اس اصرار کے باوجود کہ تائیوان اس کی
اگست
روس اور امریکہ کے تعلقات کے بارے میں پیوٹن کے معاون کا بیان
?️ 13 نومبر 2025سچ خبریں:روسی صدر کے معاون یوری اوشاکوف نے کہا ہے کہ ماسکو
نومبر
جرمن عوام کی صیہونی حکومت کی حمایت کی مخالفت
?️ 26 نومبر 2025سچ خبریں:جرمنی میں ہونے والے ایک سروے کے مطابق اس ملک کے82
نومبر
پی ٹی آئی کا ممکنہ لانگ مارچ کے تناظر میں عمران خان کو نظر بند کرنے کا منصوبہ تیار
?️ 7 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے سابق وزیر اعظم اور پی
اکتوبر
لبنان: اسرائیل کشیدگی روکنے کی کوششوں میں ناکام ہو رہا ہے
?️ 6 جنوری 2026سچ خبریں: لبنانی صدر نے کہا کہ اسرائیل اپنی مسلسل جارحیت سے
جنوری